جموں19فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ فورسز اہلکاروں نے کارروائی ضلع میں بھٹہ دوریاں اوراس کے ملحقہ علاقوں میں شروع کی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 19 فروری, 2023
جموں میں حکام کو لوگوں کی چھت، روزی روٹی چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی: لال سنگھ
جموں19فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی(ڈی ایس ایس پی)کے چیئرمین چوہدری لال سنگھ نے کہا ہے کہ حکام کو جموں میں لوگوں کی چھت اور روزی روٹی چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چوہدری لال سنگھ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو قابضین کے طور پر پیش کیا جا رہا …
تفصیل۔۔۔قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ
جموں19فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنوں نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں کے علاقے چوکا نالہ میں مانتلائی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے دیہی علاقوںمیں پینے کے پانی سے محروم کرنے پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کشمیری طلبا ء کا کوئی وکیل نہیں، ہائی کورٹ نے کیس سہارنپور منتقل کردیا
آگرہ19فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرآگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباء کی فائل جن کو ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا، تقریبا 15ماہ بعد سہارنپور پہنچ گئی ہے۔ آگرہ میں وکلاء نے کشمیری طلباء کا مقدمہ لڑنے سے انکارکیا تھاجس کے بعدالہ آباد ہائی کورٹ …
تفصیل۔۔۔بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو مصائب کے سمندر میں ڈبو دیا ہے: مصطفےٰ کمال
جموں19فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیخ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی بھارتی حکومت نے علاقے کے لوگوں کومصائب کے ایک سمندرمیں دھکیل دیا ہے۔ شیخ مصطفی کمال نے راجوری کے علاقے سندر بنی میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت …
تفصیل۔۔۔