Monthly Archives: ستمبر 2021

پاکستان کے ڈوزیئرنے بھارت کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ، مشعال ملک

پاکستان کے ڈوزیئرنے بھارت کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ، مشعال ملک

اسلام آباد 13 ستمبر (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن مشعل حسین ملک نے کہاہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کے علاوہ نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ ،ظلم و تشدداور جبری گمشدگیوں میں ملوث ایک ہزار128بھارتی فورسز کے اہلکاروںکی فہرست اپنے ڈوزیئر میں شال کر کے مودی کی فسطائی حکومت کا بھیانک چہرہ بے …

تفصیل۔۔۔

کشمیر میں لاوا پک رہا ہے جوبھارت نوازسیاستدانوں کو لے ڈوبے گا: فاروق عبداللہ

کشمیر میں لاوا پک رہا ہے جوبھارت نوازسیاستدانوں کو لے ڈوبے گا: فاروق عبداللہ

سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے چیئرمین فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے اور یہ بھارت نوازسیاستدانوں کو لے ڈوبے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ لاوا پک رہا ہے ، صرف ایک چنگاری کی ضرورت جب یہ پھٹے کا اللہ جانے …

تفصیل۔۔۔

بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ، ماس موومنٹ

سرینگر13 ستمبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ماس موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت نے ہمیشہ سچ کو چھپانے کیلئے گمراہ کن خبروں اور جھوٹ کا سہارا لے کر اقوام عالم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے اور اب بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات …

تفصیل۔۔۔

آزادکشمیر پنشنرزایسوسی ایشن کی طرف سے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت

مظفرآباد13 ستمبر (کے ایم ایس)آزادکشمیر پنشنرزایسوسی ایشن نے عالم اسلام کے دورحاضر کے مایہ ناز مجاہد اورمظلوم کشمیری مسلمانوں کی دلیرانہ نمائندگی کرنے والے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چھتر دومیل میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت راجا اخترحسین نے کی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راجا اخترحسین نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی حکومت تاریخ کو مسخ کرنے کی منظم کوششیں کررہی ہے: مورخین

نئی دہلی13 ستمبر (کے ایم ایس)مورخین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت تاریخ کو مسخ کرنے کی منظم کوششیں کررہی ہے اور برطانوی سامراجی دور کے مظالم کو گھٹا کر بیان کر نا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مورخین نے کہاکہ جلیانوالہ باغ کی میموریئل کی تزئین کے دوران سن 1919 میںمیں ڈھائے جانے والے مظالم کے نشانات یا حوالوں کو کمزور …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر : بارہمولہ میں پولیس اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا

مقبوضہ جموں وکشمیر : بارہمولہ میں پولیس اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا

سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے کہاہے کہ ضلع بارہمولہ کے علاقے ایس ٹی سی شیری میں ایک پولیس اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکارکی شناخت ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ کے محمد یونس کھوکھر ولد محمد انصار کے طور پر ہوئی ہے۔ موت کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے …

تفصیل۔۔۔

بھارتی ریاست پنجاب میں ایک اور کشمیری کی پراسرار موت

چندیگڑھ 13 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست پنجاب میں ایک 20 سالہ کشمیری نوجوان کی لاش جو بی ایس سی ریڈیالوجی کے تیسرے سمسٹر کا طالب علم تھا، کالج ہاسٹل کی چھت پر سولر پلانٹ سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بیروہ کے علاقے چیوڈارہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم عمر دیو ولد عبدالاحد دیو کے اہلخانہ نے سرینگر میں صحافیوں کوبتایا …

تفصیل۔۔۔

مسلمانوں کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر عمر عبداللہ برہم

  سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس طرح کا کوئی انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں ہے جس میں اس کا ایجنڈ افرقہ پرستی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز زہر اگلنا نہ ہو۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کا یہ بیان بی جے پی کے اتر پردیش کے انتہاپسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت حریت قیادت کو جیلوں میں قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

مودی حکومت حریت قیادت کو جیلوں میں قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین مسرت عالم بٹ سمیت غیر قانونی طور پر نظر بندحریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت حریت قیادت کو جیلوں میں قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی …

تفصیل۔۔۔

سید علی گیلانی کی تدفین کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کی پولیس سے رپورٹ طلب

  سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہیدحریت رہنما سید علی گیلانی کی میت چھیننے اور رات کے اندھیرے میں جبری تدفین پربڑھتی ہوئی تنقیدکے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس یکم ستمبر کو سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد …

تفصیل۔۔۔