حیدر آباد 03فروری (کے ایم ایس) بھارت میں انڈین یوتھ کانگریس بھارتی حکومت کی طرف سے اپوزیشن لیڈروں ، ججوں، صحافیوں ، وکلاء اور دیگر شہریوں کی جاسوسی کیلئے پیگاسس اسپائی ویئر سافٹ ویئر کی خریداری سے متعلق حالیہ انکشافات پر مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حیدر آباد کے بشیر باغ چوک میں میں کئے گئے …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: فروری 2022
پاکستانی دفتر خارجہ نے مسعود خان کے بارے میں بھارتی پروپیگنڈے کے بے نقاب کردیا
اسلام آباد 03فروری (کے ایم ایس) دفتر ِخارجہ نے سفیر مسعود خان سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاداور من گھڑت پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسعود خان ایک تجربہ کار اور سینئر سفارتکار ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے سردار مسعود خان کی امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے بھارت کے مذموم پروپیگنڈیکو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ …
تفصیل۔۔۔سری رام سیناکے سربراہ کاطالبات کے حجاب بارے اسلام مخالف بیان
ہبلی ، کرناٹکہ 03فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹکہ میں سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک کے اسلام مخالف بیان کہ مسلم طالبات کے کلاس روم میں حجاب پہننے کے اپنے حق کیلئے جدوجہد سے ان کی دہشت گردانہ ذہنیت ظاہر ہوتی ہے اور انہیں اسکولوں سے لات مار کر نکال دینا چاہیے پرتنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ پرمود متھالک اپنے بیان میں کہاتھا کہ طالبات کی …
تفصیل۔۔۔سرینگر سیاسی رہنماوں کا وحید پرہ کے طبی معائنے، رہائی پر زور
سری نگر، 03 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماوں نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما وحید الرحمان پرہ کو مناسب طبی امداد فراہم کرے ۔ انہوں نے ان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ جو اس وقت مختلف فرضی مقدمات میں غیر قانونی سرگرمیوں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم،عمران خان اورآرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں
سرینگر03فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قائد اعظم محمد علی جناح، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹرز وادی کشمیر میں آویزاں کئے گئے ہیں۔ یہ پوسٹرز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہرسال 5 فروری کوپاکستان ، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ وادی …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام انتخابی عمل کیلئے نہیں بلکہ بھارت سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں،حریت کانفرنس
سرینگر03فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی پر امن تحریک میں مصروف عمل کشمیریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیریوں کو ان کے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں فراہم کی ہے اور بھارت نے …
تفصیل۔۔۔کیرالہ ہائی کورٹ کی میڈیا ون ٹی وی چینل پر پابندی کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع
کیرالہ 03فروری (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے مقبول ملیالم نیوز چینل میڈیا ون پر پابندی کے خلاف حکم امتناعی میں 7فروری بروز پیر تک توسیع کر دی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کیرالہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس این نگریش نے 31جنوری کو مقبول ملیالم نیوز چینل میڈیا ون کے لائسنس کی تجدید سے انکار اورچینل کی …
تفصیل۔۔۔بھارت: جعلی کورونا ویکسین کی بھاری مقدار برآمد ، 5افرادگرفتار
وارانسی03فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے وارانسی شہر کے علاقے لنکا میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی کورونا ویکسین کی بھاری مقدار برآمد کی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک اطلاع پر اسپیشل ٹاسک فورس نے وارانسی میں لنکا تھانے کے علاقے روہت …
تفصیل۔۔۔بی جے پی کا گنٹورشہرمیں واقع تاریخی جناح ٹاورکا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد03فروری (کے ایم ایس) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے کارکنوں نے ریاست آندھرا پردیش کے شہر گنٹور میں قائم تاریخی جناح ٹاور کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 79سال سے قائم جناح ٹاور کو گزشتہ روز بھارتی پرچم کے رنگ میں رنگ دیاگیا تھا جبکہ بی جے پی کے کارکنوں نے 26جنوری کو جناح ٹاور پر بھارتی جھنڈا لہرانے کی بھی کوشش کی تھی۔ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :عدالت کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند وحیدپرہ کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت
سرینگر03فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے سرینگر سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند نوجوان رہنما وحید پرہ کاایک ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔وحید پرا گزشتہ روز جیل میں بے ہوش پائے گئے تھے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ بی جے پی کی حکومت …
تفصیل۔۔۔