جموں 06 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے سانبہ۔ ادھم پور روڈپر مانسر کے قریب جمودا کے علاقے میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ گاڑی بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر سے …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: مارچ 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستانی نژاد کشمیری خواتین کا سفری دستاویزات کی فراہمی کا مطالبہ
سرینگر 06 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ایک گروپ نے جو اپنے شوہروں( سابق کشمیری مجاہدین) کے ساتھ علاقے میں آئی ہیں، بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے وطن واپسی کے لیے سفری دستاویزات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ 44سالہ سائرہ جاوید نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ پندرہ …
تفصیل۔۔۔جموں میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں 06 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے حد بندی کمیشن کی نظرثانی شدہ رپورٹ عوامی سطح پر دستیاب نہ ہونے کے خلاف جموں میں شدید احتجاج کیا۔ یوتھ کانگریس کے صدر اودے چِبھ کی قیادت میں پارٹی کے سینکڑوں کارکن پریس کلب جموں کے قریب جمع ہوئے اور حد بندی کمیشن کے خلاف …
تفصیل۔۔۔عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پولیس نے صحافی فہد شاہ کو ایک اورجھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا
سرینگر 06 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی عدالت کی طرف سے دوسرے مقدمے میں ضمانت منظورکئے جانے کے بعد بھارتی پولیس نے صحافی فہد شاہ کوایک تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا ۔ بھارتی پولیس نے معروف صحافی اور ویب پورٹل ”کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کو 04 فروری کو سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مواد اپ لوڈ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کورونا وبا سے مزید 289 اموات، 5,921 نئے کیسزرپورٹ
نئی دہلی 06 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وبا سے مزید289اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 5,921 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 429,57,477 ہوگئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں اس وقت فعال کیسزکی تعداد 63,878 ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ …
تفصیل۔۔۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تارکین وطن کشمیریوں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اپیل
اسلام آباد 06 مارچ (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے تارکین وطن کشمیریوں پرزور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے یہ بات کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے …
تفصیل۔۔۔ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیرکاہسپتالوں میں آگ سے بچاﺅ کے نظام کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ
سرینگر05 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے سرینگرمیں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ہڈیوں اورجوڑں کے ہسپتال کی تباہی کے ایک دن بعد وادی کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں آگ سے بچاﺅ کے نظام کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے سرینگر میں ایک بیان …
تفصیل۔۔۔سرینگر کے اسپتال میں آتشزدگی، مقامی لوگوں کی فوری کارروائی سے سینکڑوں جانیں بچ گئیں
سرینگر 05 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جمعہ (4 مارچ) کی رات کو سرینگر کے ایک اسپتال میں شدید آگ بھڑک اٹھی تاہم مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں افرادکی جانیں بچائیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے برزلہ میں قائم”ہڈیوں اورجوڑوںکے ہسپتال“ میں رات 9.30 بجے کے قریب آگ کے شعلے دیکھے گئے اورصرف 30 منٹ میں …
تفصیل۔۔۔آغا سید حسن کی پشاورمیں خود کش حملے کی شدید مذمت
سرینگر 05 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک جامع مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر میں ایک بیان میں اس انسانیت سوز سانحے میں شہید ہونے والے معروف عالم دین اور جامع …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہارتشویش
سرینگر 05 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جیلوں میں علاج …
تفصیل۔۔۔