سرینگر 27مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اتوار کو جیل میں نظربند انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خرم پرویزکوجو سرینگر میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر ہیں، بھارتی …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: مارچ 2022
جلیل اندرابی کے اہلخانہ26 سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم
اسلام آباد27مارچ (کے ایم ایس)انسانی حقوق کے معروف کارکن اور وکیل جلیل اندرابی کے اہل خانہ 26سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی یک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8مارچ 1996کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی …
تفصیل۔۔۔این سی اور پی ڈی پی کا اسمبلی انتخابات مل کر لڑنے کا عندیہ
جموں27مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت نے اسمبلی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا عندیا دیاہے۔ دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت نے ضلعی سطح کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات کے دوران کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دیں۔رپورٹس میں کہا …
تفصیل۔۔۔بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجل کر خاکستر
سرینگر 27مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے نوشہرہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزار جل کر خاکستر ہوگیا۔ ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آگ نے سید سخی رحم اللہ علیہ کے مزار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ ہی عرصے میں یہ عمارت جو بنیادی طور پر لکڑی کی بنی ہوئی تھی، جل کرخاکستر …
تفصیل۔۔۔بڈگام واقعہ: مقتول ایس پی او کا زخمی بھائی بھی دم توڑ گیا
سرینگر 27مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روزضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا اسپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او)کا بھائی اتوار کی صبح سرینگر کے ایک اسپتال میں دم توڑ گیاجس سے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز ضلع بڈگام کے علاقے چڈا …
تفصیل۔۔۔پاکستان اورکشمیریوں کے ساتھ مذاکرات تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا: محبوبہ مفتی
جموں 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوتا،خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے رام …
تفصیل۔۔۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بڈگام میں پولیس اہلکار ہلاک، بھائی زخمی
سرینگر 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی شام کوضلع بڈگام میں ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او)کو گولی مارکرہلاک جبکہ اس کے بھائی کو زخمی کر دیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس پی او کو ضلع کے علاقے چڈابگ میں ہلاک کیاگیا۔ واقعے کے فوراً بعد قابض بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں دو دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا
جموں 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کو ضلع کے قصبے کوٹ رنکا کے مین بازار میں دو دھماکے ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہے لیکن ابھی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اپریل سے 800ضروری ادویات مہنگی ہو جائیں گی
نئی دہلی 26مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں ادویات پر نظررکھنے والے ادارے” نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی آف انڈیا ”نے اپریل سے ضروری ادویات کی قیمتوں میں 10.7فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ بھارت میں ضروری ادویات کی فہرست میں شامل تقریبا 800ادویات کی قیمتیں جو زیادہ تر عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں، یکم اپریل سے 10.7فیصد بڑھ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں تیل کی قیمتیں روس یوکرین جنگ کی وجہ سے بڑھیں:بھارتی وزیر
ممبئی26مارچ(کے ایم ایس)بھارتی وزیر نتن گڈکرے نے گزشتہ چار دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار اضافے کوجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نتن گڈکرے نے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ہندوتوا کوغلط طریقے سے …
تفصیل۔۔۔