تازہ ترین

Daily Archives: 20 اپریل, 2022

بھارت : ایک اور دلت نوجوان کا دوران حراست قتل

چندی گڑھ 20اپریل(کے ایم ایس)بھارت میں دلتوں پر مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا،تازہ ترین واقعے میں ریاست ہریانہ کے ضلع جھنڈ میں بھارتی پولیس نے ایک دلت نوجوان کودوران حراست قتل کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت 30سالہ پپی کے نام سے ہوئی ہے جسے انسداد منشیات قانون کے تحت درج ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ پپی کی موت ریاست …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جموں20اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن نے جموں میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کمپلیکس کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دیا تاکہ حکام پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ محکمہ صحت کی تمام کیٹگریزکے ملازمین کو مزید تاخیر کئے بغیر …

تفصیل۔۔۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کشمیری صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر اظہار تشویش

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کشمیری صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر اظہار تشویش

نیویارک20اپریل (کے ایم ایس) نیویارک میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی جے نے اپنی ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں بھارتی حکام سے کہا کہ …

تفصیل۔۔۔

شبیر شاہ کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سیاسی اورانسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پراظہار تشویش

نئی دہلی 20اپریل (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میںسیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف بھارتی حکومت نے اپنی فورسزکو بے گناہ کشمیریوں کو …

تفصیل۔۔۔

راجوری: پراسرار دھماکے میں غیر کشمیری جوڑا زخمی

راجوری: پراسرار دھماکے میں غیر کشمیری جوڑا زخمی

جموں20اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک غیر کشمیری جوڑا زخمی ہو گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی ونود کمار اور اسکی بیوی کرانتی دیوی ضلع کے قصبے کوٹرنکا کے علاقے جگلانو میں دھماکے سے زخمی ہو گئے ۔ انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجوری محمد …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے دو کشمیریوں کی نظربندی کالعدم

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے دو کشمیریوں کی نظربندی کالعدم

سرینگر 20اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم اے چوہدری نے بشیر احمد جبکہ جسٹس جاوید اقبال وانی نے سجاد …

تفصیل۔۔۔

آسام پولیس کی فائرنگ میں گرفتار کئے گئے دو مسلمان ہلاک

نئی دلی ی20اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست آسام کے ضلع کوکراجھار میں دو مسلمان اکبر بنجارہ اور سلمان بنجارہ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے ہیں جنہیں پولیس نے ایک ہفتے قبل گرفتار کیاتھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے رہائشی دونوں مسلمانوں کو پولیس نے ایک ہفتے قبل گرفتار کر کے آسام پولیس کے حوالے کردیاتھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار …

تفصیل۔۔۔

جہانگیر پوری تشدد مسلمانوں کیخلاف ایک منظم سازش ہے ،جماعت اسلامی ہند

نئی دلی ی20اپریل (کے ایم ایس) جماعت اسلامی ہند نے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جہانگیرپوری میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک منظم سازش قراردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نے جہانگیرپوری کا دورہ کر کے وہاں مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی۔ علاقے کے لوگوں نے وفد کو بتایا کہ مسلمانوں پر تشدد …

تفصیل۔۔۔