جموں 14 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی” ایس آئی اے“ نے جموں خطے میں 10 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں چار چار اور ضلع ڈوڈہ میں دو مقامات پر چھاپے مارے۔ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ساتھ کل جماعتی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 14 مئی, 2022
نئی دلی: 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 27 افراد ہلاک، 40 زخمی
نئی دہلی 14 مئی(کے ایم ایس) بھارتی دالحکومت نئی دہلی میں ایک تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ40 سے زائدافراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جھلس جانے والے افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 70 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ دہلی کے ڈپٹی چیف فائر آفیسر سنیل چودھری نے کہا کہ یہ ایک سی سی …
تفصیل۔۔۔مدھیہ پردیش : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک
بھوپال14مئی ( کے ایم ایس )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے آج (ہفتہ ) صبح ضلع گونا میںفائرنگ کرکے تین پولیس اہلکار ہلاک کر دیے۔
تفصیل۔۔۔بی جے پی اقلیتوں پر ظلم ، گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی ہے، سونیا گاندھی
اودھے پور14مئی ( کے ایم ایس )کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کم از کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ حکومت کے نعرے کا مطلب ملک کو پولرائزیشن کی مستقل حالت میں رکھنا اور اقلیتوں پر ظلم کرنا ہے ۔ سونیا گاندھی نے یہ بات بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں پارٹی اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی …
تفصیل۔۔۔جموں: بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی
جموں 14مئی ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے۔ بھارتی فوج کی12 راشٹریہ رائفلز کے اہلکار روی کمار نے ضلع کے علاقے بانہال میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں خود کشی کرنے والے …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: کانگریس کا تبدیلی مذہب مخالف آرڈیننس کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
بنگلورو14مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے اس اعلان کہ وہ ایک آرڈیننس جاری کرکے تبدیلی مذہب مخالف قانون کو نافذ کرے گی ،کے ایک دن بعد ریاستی کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اسکے خلاف عوامی تحریک (جن آندولن) شروع کرے گی۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما Siddaramaiahنے کہا کہ بی جے پی حکومت جو بدعنوانی اور بدانتظامی کے معاملے میں بے نقاب …
تفصیل۔۔۔مہاراشٹر: این سی پی کے صدر شرد پوار کو جان سے مارنے کی دھمکی نے حکومت میں ہلچل مچا دی
ممبئی 14مئی ( کے ایم ایس )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اس وقت ہلچل میں مچ گئی جب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) پارٹی کے صدر شرد پوار کو سوشل میڈیا پر جان کی دھمکی دی گئی۔این سی پی نے اس حوالے سے ممبئی پولیس کے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مراٹھی زبان میں سوشل میڈیا پر دی جانے والی دھمکی کس تناظر میں دی …
تفصیل۔۔۔