سرینگر24مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کی آڑ میں مقبوضہ علاقے کے مختلف محکموں سے مزید کشمیری ملازمین کو برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ روابط کے الزام میں مزید کشمیری سرکاری ملازمین بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ریڈار پر ہیں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 24 مئی, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کاکشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد24مئی (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو جھوٹے الزامات کے تحت بھارتی عدالت کی جانب سے قصور وار قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محمد یاسین ملک پر لگائے گئے من …
تفصیل۔۔۔بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے، سربراہ اکال تخت
امرتسر24مئی (کے ایم ایس) اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اقلیتوں خصوصاسکھوں اور مسلمانوں کے خلاف مذموم عزائم کے پیش نظرسکھوں پر جدیدہتھیار رکھنے پر زوردیا ہے۔ گیانی ہرپریت سنگھ نے سری گرو ہرگوبند صاحب کے یومِ گرگدی کے سلسلے میںجاری ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ گرو ہرگوبند جی نے اپنے پیروکاروںکو گھڑ …
تفصیل۔۔۔غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری صحافی جموں جیل منتقل
سرینگر24مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کشمیری صحافی فہد شاہ کو کپواڑہ سب جیل سے جموں جیل منتقل کر دیا گیاہے۔ فہدشاہ کومقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے اہلخانہ کا موقف شائع کرنے پر جو بھارتی پولیس کے موقف سے متصادم تھا ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کی جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمات میں ٹاڈا عدالت میں پیشی
نئی دلی24مئی (کے ایم ایس) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کے خلاف 1987اور 1988میں قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات کی سماعت کیلئے آج سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیاگیا ۔ یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔یاسین ملک نے اس …
تفصیل۔۔۔خرم پرویزامریکی ٹائم میگزین کی سو بااثر عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل
سرینگر24مئی (کے ایم ایس) امریکہ کے موقر جریدے ٹائم میگزین نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کو سال 2022کی دنیا کی سو بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ خرم پرویز کالے قانون کے تحت اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ موقر ٹائم میگزین نے کشمیری انسانی حقوق کے …
تفصیل۔۔۔بھارت میں بی جے پی کی حکمرانی ہٹلر اور اسٹالن جیسے آمروں سے بھی بدتر ہے: ممتا بنرجی
کولکتہ 24مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکمرانی ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور حکومت سے بھی بدتر ہے۔ ممتا بنر جی نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مودی حکومت پر ریاستی امور …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کو قصوروار ٹھہرانے جانے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال
سرینگر24مئی (کے ایم ایس) بھارت کی ایک عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں قصوروارٹھہرائے جانے کے خلاف آج پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور تاجر اور طلبا یونینوں سمیت سول سوسائٹی کی دیگر …
تفصیل۔۔۔