سرینگر26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع اسلام آباد میں کوکرناگ کے علاقے وندے ولگام میں رات کے وقت آگ لگنے سے ایک شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ شاپنگ کمپلیکس …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 26 مارچ, 2023
محبوبہ مفتی، یوسف تاریگامی کی کشمیری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیاقوانین کی مذمت
سرینگر26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیا قوانین لوگوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کھلی دھمکی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ چاہے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر نے کا مسئلہ ہو یاملازمین پر سوشل میڈیا کی …
تفصیل۔۔۔کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ادھورا اور نامکمل ہے: ڈاکٹر طاہر تبسم
میرپور26مارچ(کے ایم ایس)انسانی حقوق اور امن کے لئے متحرک عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ” انسپاڈ” کے صدر اور سابق مشیر انسانی حقوق ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو روکنے کے لئے حکومت اور پارلیمان کو فوری اقدامات کرنے چاہیے۔ سردار محمد طاہر تبسم نے یہ بات میر پور …
تفصیل۔۔۔بھارت :ناگالینڈ، اروناچل میںکالے قوانین کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع
کوہیما26مارچ(کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں کالے قوانین” ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ” اور”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ” کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے جن کے تحت بھارتی فورسز کوبے پناہ اختیارات حاصل ہیں۔ کوہیما میں حکام نے بھارتی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ سرحد سے ملحق دونوں شمال مشرقی ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ …
تفصیل۔۔۔جی 20اجلاس کے دوران بھارتی پرچم کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی
نئی دہلی26مارچ(کے ایم ایس) بھارتی پولیس ستمبر میں جی 20کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے مقام یعنی دہلی کے پریگتی میدان میں بھارتی پرچم اتارنے اور اس کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ انہوں نے ایک ایسے شخص کی طرف سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے جسے دو روز قبل ایک نامعلوم نمبر سے آڈیو ریکارڈنگ موصول …
تفصیل۔۔۔بھارت:ہندو استاد نے نوسالہ دلت لڑکے کو پانی پینے پرتشدد کا نشانہ بنایا
لکھنو26مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو استاد نے تالاب کا پانی پینے پر ایک نو سالہ دلت لڑکے کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریاست کے ضلع جالون میںلڑکے کے والدین نے بتایا کہ ان کا بچہ کچھ دنوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھا۔جب بچے کو اسکول میں دوبارہ درد محسوس ہوا تو اس نے قریبی تالاب سے پانی پیا۔یہ دیکھتے ہی لڑکے …
تفصیل۔۔۔میرا نام ساورکر نہیں ، معافی نہیں مانگوں گا: راہول گاندھی
نئی دہلی26مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ویر ساورکر نہیں ہیں اور کبھی معافی نہیں مانگیں گے۔ راہول گاندھی نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے اورپارلیمنٹ سے نکالے جانے کے ایک دن بعد نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گاندھی ہوں، ساورکر نہیں اور گاندھی معافی نہیں مانگتے۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔