نئی دلی21 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی سے استعفیٰ کامطالبہ کیاہے جو جنسی ہراسانی کے ایک مقدمے میں ملوث ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریکھا شرما نے نئی دلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ ایک ایسے شخص کوپنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: ستمبر 2021
بھارتیہ سکھ سنگھٹن کی طرف سے نئی دلی پر جاری احتجاجی مظاہروں میں تیزی لانے پر زور
نئی دلی 20ستمبر (کے ایم ایس ) بھارتیہ سِکھ سنگٹھن کے سربراہ جسبیر سنگھ وِرک نے بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دارلحکومت نئی دلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کے احتجاجی مظاہروں میں تیزی لانے پر زوردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسبیر سنگھ وِرک نے27 ستمبر کو ‘بھارت بند’ کے اعلان سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلی کی سرحدوں پر کسانوں کی …
تفصیل۔۔۔بنگلورو: بھارتی پولیس نے دو مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
بنگلور20ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج ہیں ۔بنگلور میں بھارتی پولیس نے دو مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر ایک شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایسٹ بنگلور کے ڈپٹی کمشنر پولیس سری ناتھ جوشی نے میڈیا بتایا ہے کہ پولیس نے ایک شخص پر جس نے ایک مسلمان عورت کو اپنی موٹر سائیکل …
تفصیل۔۔۔احسن اونتو کی طرف سے قاتل بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ
سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنلفورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے نام پر بے گناہ اور نہتے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کاقتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد احسن اونتو نے مقبوضہ …
تفصیل۔۔۔مسلمان نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
نئی دلی 20 ستمبر (کے ایم ایس ) جمعیت علمائے ہندنے بھارتی ریاست گجرات کے علاقے گودھرا میں32سالہ مسلمان نوجوان قاسم عبداللہ حیات کی پولیس کی حراست میں موت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قاسم عبداللہ کو گزشتہ ہفتے مبینہ طورپر گائے کا گوشت لے جانے پر گرفتار کیاتھا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے سے …
تفصیل۔۔۔سابق آئی اے ایس افسر راجیو اگروال فیس بک انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر مقرر
نئی دلی 20 ستمبر (کے ایم ایس ) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے سابق انڈین ایڈمنسٹریشن سروس (آئی اے ایس)افسرراجیو اگروال کو بھارت میںڈائریکٹر پبلک پالیسی مقرر کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیس بک نے پیر کوایک بیان میں کہاہے کہ راجیو اگروال کی بطور ڈائریکٹر پبلک پالیسی تقرری کا مقصد کمپنی کی بھارت میں صارف کا تحفظ ، ڈیٹا کی حفاظت اور پرائیویسی ، شمولیت اور انٹرنیٹ …
تفصیل۔۔۔برطانوی دارلعوام میں کشمیرکے بارے میں بحث جمعرات کو ہوگی
لندن 20 ستمبر (کے ایم ایس ) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ برطانوی دالعوام میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں کے بارے میں بحث 23ستمبرکوہو گی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے لندن میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کے بارے میں بروقت بحث بھارت …
تفصیل۔۔۔انتہا پسندبھارتی حکومت نے علاقائی امن کو داﺅ پر لگا رکھا ہے: حریت آزادکشمیر
اسلام آباد20 ستمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادی کشمیر شاخ کا اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمد فاروق رحمانی کی صدارت میں ہوا جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہاکہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: کپواڑہ میں بھارتی فوجی ہلاک ،دو زخمی
سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ضلع کے علاقے لولاب میں ہلاک ہوگیا۔ قابض حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا فوجی لاسی پورہ سڑک پرتعینات روڈ اوپننگ پارٹی کا حصہ تھا۔قابض حکام نے اسے عسکریت پسندوں کا حملہ قرار د دینے …
تفصیل۔۔۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کروائیں: نیشنل فرنٹ
سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل فرنٹ نے علاقے میںسیاسی اور انسانی حقوق کی تیز ی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ قاتل بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کروائیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نیشنل …
تفصیل۔۔۔