Monthly Archives: مئی 2022

مقبوضہ کشمیر:بھارتی سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر:بھارتی سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کرلی

سرینگر 31مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خودکشی کر لی۔ سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل گلشن رائے نے شہر میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ فوجی کو کمپوزیٹ ہسپتال بی ایس ایف ہمہامہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی …

تفصیل۔۔۔

کولگام :خاتون ٹیچر کو اسکول میں گولی مار کر قتل کردیاگیا

کولگام :خاتون ٹیچر کو اسکول میں گولی مار کر قتل کردیاگیا

سرینگر 31مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک خاتون ٹیچر کو اسکول میں گولی مارکر قتل کردیاگیاہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گوپال پورہ کے ہائی اسکول میں حملہ آوروں نے ایک خاتون ٹیچر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ اسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے …

تفصیل۔۔۔

بھارتی پولیس کشمیری حریت پسندوں پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کر رہی ہے

بھارتی پولیس کشمیری حریت پسندوں پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کر رہی ہے

سرینگر31 مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے ناقبل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کی حمایت کرنے والے تمام کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کشمیریوں کو ان کے حق خودارایت کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوںمیں فراہم کی ہے …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے استعماری ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے عدلیہ کا استعمال کر رہی ہے: نعیم خان

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے استعماری ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے عدلیہ کا استعمال کر رہی ہے: نعیم خان

سرینگر31مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ مودی کی نسل پرست بھارتی حکومت جابرانہ ریاستی نظام بالخصوص عدلیہ کو کشمیریوں کیخلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر میں اپنے آبادکار استعماری ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نعیم احمد …

تفصیل۔۔۔

نیشنل پینتھرز پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ انتقال کر گئے

نیشنل پینتھرز پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ انتقال کر گئے

جموں31مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل پینتھرز پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ آج جموں میں انتقال کر گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر بھیم سنگھ جو ایک معروف وکیل ، کارکن اور ادیب بھی تھے گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کرایا گیا تھاجہاں آج ان کا انتقال ہو گیا ۔ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر31 مئی(کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں 2 اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے اونتی پورہ کے گائوں راج پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرمودی حکومت پر کڑی تنقید

مقبوضہ کشمیرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرمودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی30مئی (کے ایم ایس) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کا …

تفصیل۔۔۔

محمد یاسین ملک کی سزا کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

محمد یاسین ملک کی سزا کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

اسلام آباد30مئی (کے ایم ایس) پاکستان نے کہا ہے کہ حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ایک متنازعہ اور یکطرفہ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر …

تفصیل۔۔۔

کرناٹک:کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ پر سیاہی پھینکی گئی

کرناٹک:کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ پر سیاہی پھینکی گئی

بنگلورو30مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کسان تحریک کے رہنما راکیش ٹکیت پرپریس کلب میں ایک تقریب کے دوران سیاہی پھینکی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا بلوائیوں نے بنگلورو پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران راکیش ٹکیت کے چہرے پر اس وقت سیاہی پھینکی جب وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس واقعے کے بعد ہال میں افراتفری اور بھگڈر مچ گئی …

تفصیل۔۔۔

بھارت:بی جے پی ترجمان کی طرف سے توہین رسالت پر مقدمہ درج

بھارت:بی جے پی ترجمان کی طرف سے توہین رسالت پر مقدمہ درج

جمشید پور30مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست جھار کھنڈمیں آل انڈیا مینارٹی سوشل ویلفیئر فرنٹ نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف توہین رسالت پر منگو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مینارٹی سوشل ویلفیئر فرنٹ کے جنرل سکریٹری بابر خان نے ایک بیان میں کہاہے کہ بی جے پی کی ترجمان نے ایک چینل میں پینل ڈسکشن کے …

تفصیل۔۔۔