اقوام متحدہ27جنوری(کے ایم ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حق خود ارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس عالمی نظام کی بنیاد ہیں جس کا تصور اقوام متحدہ کے چارٹر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 27 جنوری, 2023
جنیوا :پاکستان کابھارت کو روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی فروخت پر اظہارتشویش
جنیوا27جنوری(کے ایم ایس ) پاکستان نے بھارت کو روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل نمائندہ خلیل ہاشمی نے جنیوا میں بھارت کا نام لیے بغیرتخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر سب …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت بھارت میں آزادی صحافت کے تمام اصولوں کو پامال کر رہی ہے
اسلام آباد27 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت آزادی صحافت کے تمام بنیادی اصولوں کو پامال کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں2002کے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پربھارت میں پابندی ، آزادی صحافت پر ایک …
تفصیل۔۔۔احسن اونتو نے انتونیوگوتریس کے نام خط میں ان کی توجہ مظلوم کشمیریوں کی جانب مبذول کرائی
سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین محمد احسن اونتو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کے نام ایک خط میں کہاکہ وہ مظلوم کشمیری عوام کی واحد امید ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد احسن اونتو نے خط میں کہاکہ گزشتہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش
سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اورتنظیموں نے سانحہ کپواڑہ کے شہداء کو انکی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27 جنوری 1994 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 27 …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:1994کے کپواڑہ قتل عام کے متاثرہ خاندان تاحال انصاف کے منتظر
سرینگر27جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کے شمالی قبضے کپواڑہ میں27 جنوری1994کو اندھا دھند فائرنگ کر کے 27بیگناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ قتل عام کے اس المناک واقعے کو28 برس گزرنے کے بعد بھی شہداء کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی بھارتی …
تفصیل۔۔۔بھارت نے کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق سلب کر رکھے ہیں،محمو دساغر
اسلام آباد 27 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ بھارت ایک نام نہاد جمہوری ملک ہے کیونکہ اس نے تمام جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر کے کشمیری عوام کے تمام جمہوری حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے سکولوں کے طلباء اور سرکاری ملازمین کو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب میں شرکت پر مجبور کیا
سرینگر27جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے سکولوں کے طلباء ، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کو 26 جنوری کواپنے نام نہاد یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت کیلئے مجبور کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے مقبوضہ …
تفصیل۔۔۔بھارت استعماری اقدامات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا
سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت وحشیانہ ظلم و بربریت اور استعماری اقدامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری …
تفصیل۔۔۔برسلز:بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے احتجاجی کیمپ لگایا گیا
برسلز 27 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے برسلزمیںیورپی وزارت خارجہ کے سامنے کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام ایک روزہ احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برسلز میں احتجاجی کیمپ کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کی۔ احتجاجی کیمپ میں اہم کشمیری اور پاکستانی شخصیات بشمول سردار صدیق، چوہدری خالد جوشی، شیراز راج، کینتھ رائے، …
تفصیل۔۔۔