برسلز4 فروری (کے ایم ایس) کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کیطرف سے کل” یوم یکجہتی کشمیر“ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میںایک مشعل بردار جلوس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کے سی ای یو نے برسلز میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پروگرام کا اہتمام شام …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 4 فروری, 2023
ڈوڈہ : عمارتوں میں دراڑیں، 21 مکانات غیر محفوظ قرار
جموں 04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے ضلع ڈوڈہ میں 19 رہائشی مکانات، ایک مسجد اور ایک مدرسہ سمیت 21 تعمیرات کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ ضلع کے علاقے ٹھاٹھری میں گھروں میں دراڑیں پڑنے سے ایک مسجد اور لڑکیوں کے ایک سکول کو غیر محفوظ قرار دیا گیا جبکہ انیس خاندانوں کو اپنے مکانات خالی کرنے پڑے ہیں۔ …
تفصیل۔۔۔کل” یوم یکجہتی کشمیر“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا
اسلام آباد 04 فروری (کے ایم ایس) کل بروز اتوار” یوم یکجہتی کشمیر“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔ کل پاکستانی عوام اور حکومت ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کی تائید و حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیںاپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ …
تفصیل۔۔۔پاکستان کیطرف سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ
اقوام متحدہ،04 فروری (کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عالمی ادارے میں پاکستانی مشن کی طرف سے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :” این آئی اے “ عدالت نے کشمیری نوجوان کو 4 برس سے زائد قید کی سزا سنا دی
سرینگر04 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنا م زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک عدالت نے ایک کشمیری نوجوان کو چار برس سے زائد کی قید کی سزا سنادی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کی این آئی اے عدالت کے خصوصی جج نے نوجوان داو¿د احمد ڈار کو تحریک آزادی سے …
تفصیل۔۔۔بھارت خطے میں طاقت کا تواز ن مسلسل بگاڑ رہا ہے،گول میر کانفرنس میں مقررین کا اظہار خیال
اسلام آباد04فروری(کے ایم ایس ) ”یوم یکجہتی کشمیر “کے سلسلے میں اسلام آباد میںمنعقدہ ایک گول میز کانفرنس کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت خود کو خطے میں ایک بالادست ملک کے طور پر دیکھتا ہے لہذا پاکستان کو بھارتی بالا دستی کو بے اثر کرنے کے لیے ’سٹریٹجک توازن‘ کی ضرورت ہے۔ ”انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز “(آئی آر ایس )کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد:جماعت اسلامی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم سے سفارتکاروں کو آگا ہ کیا
اسلام آباد 04 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے” کشمیر: عالمی ضمیر پر دستک “ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ناروے، ملائیشیا، ترکمانستان، جرمنی، کرغزستان، افغانستان، روس، آذربائیجان اور ایران کے سفارت کاروں نے شرکت …
تفصیل۔۔۔