سرینگر 04 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انسداد تجاوزات مہم لوگوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے محروم کرنے کے مودی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ حالیہ انسداد تجاوزات مہم اس غیر قانونی عمل کا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 4 فروری, 2023
”بھارت جموں وکشمیر چھوڑو”مارچ دوسرے دن بھی مظفرآباد کی طرف رواں دواںرہا
مظفر آباد 04فروری(کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوجی قبضے کیخلاف”بھارت جموں وکشمیر چھوڑو” مارچ دوسرے دن چٹھیاں سے مظفرآباد کی طرف رواں دواں رہا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چکوٹھی سے چلنے والا ”بھارت جموں وکشمیر چھوڑو”پیدل مارچ چٹھیاں سے سرینگر شاہراہ پر مظفرآباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شرکائے مارچ جہادی ترانوں اور آزادی کے حق میں نعروں …
تفصیل۔۔۔شرجیل امام جامعہ نگر تشدد کیس میں بری،تاہم ایک اور مقدمے میں جیل میں ہی رہیں گے
نئی دہلی04فروری(کے ایم ایس) نئی دہلی کی ایک عدالت نے اسکالر اور طالب علم رہنما شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا کو جامعہ نگر تشدد کے جھوٹے کیس میں بری کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے 2019میںمودی حکومت کی جانب سے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف درج کیے گئے ایک مقدمے میں انہیں بری کر دیا۔ مقدمے کے تفصیلی …
تفصیل۔۔۔کشمیرکاز کے لیے پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: حریت آزادکشمیر
اسلام آباد 04فروری(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور محمد فاروق رحمانی، شیخ عبدالمتین،امتیاز وانی،شمیم شال، سید اعجاز رحمانی ، شیخ …
تفصیل۔۔۔ہمیں سخت موقف کیلئے مجبور نہ کیا جائے، سپریم کورٹ ججز کا مودی حکومت کو انتباہ
نئی دلی 04 فروری (کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے ججز تقرری و تبادلے کی منظوری میں تاخیر پر مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس عمل کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔ کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق ججزتقرری و تبادلے کی سفارش سپریم کورٹ کالجیم نے دسمبر 2022میںکی تھی ۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ابھئے ایس اوکا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے …
تفصیل۔۔۔ناگپور: بی جے پی اپنی شکست سے شدید صدمے کا شکار
ممبئی04 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کے انتخابات میںعوام نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی عبرتناک شکست دی ہے۔ آر ایس ایس کے گڑھ ناگپوراور امراﺅ تی کے علاقے میں کانگریس کے امیدواروں نے بی جے پی امیدواروں کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ بی جے پی اپنی اس غیر متوقع شکست سے شدید صدمے کا شکار ہے ۔ اورنگ آباد کے …
تفصیل۔۔۔”بی جے پی “ نے بھارت کی معیشت کھوکھلی کر دی ہے، سماج وادی پارٹی
ہر دوئی04 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کردیا ہے۔ اکھلیش یادو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے، عوام مرکزی بجٹ دیکھ کر مایوس ہوئے ہیں کیونکہ اس میں نہ تو بے تحاشہ مہنگائی پر …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام اپنی منصفانہ جدوجہد کی بھر پور حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں، حریت کانفرنس
سرینگر 04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل …
تفصیل۔۔۔پونچھ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی
جموں 04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج (ہفتہ ) ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوجی ضلع کے علاقے Kerni میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہو ا۔ زخمی جوان کو ہوائی جہاز سے ادھم پور میں بھارتی فوج کے کمانڈ ہسپتال پہنچایا گیا …
تفصیل۔۔۔نئی دلی :بھارتی پیراملٹری اہلکار نے آئی بی ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پرخود کشی کر لی
نئی دہلی، 04 فروری (کے ایم ایس)بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دارالحکومت دہلی میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ سی آر پی ایف کے 53 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجبیر سنگھ نے انٹیلی جنس بیورو(آئی بی ) کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار دی۔ ایک سینئر پولیس افسر …
تفصیل۔۔۔