سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے سرینگر اور اسلام آباد اضلاع میں مزید چار کشمیریوں کے مکانات ضبط کرلئے ہیں۔ نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں سرینگر کے علاقے برتھانہ قمرواری میں تین اور اسلام آباد کے علاقے سنگم میں ایک مکان کو ضبط کیاہے۔
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 27 فروری, 2023
تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ لاکھوں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے: شیخ متین
اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے لاکھوں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبد المتین نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ، غیر قانونی گرفتاریوں، خواتین …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سرکاری ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندوتوا بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ئوں غلام محمد خان سوپوری، سلیم زرگر، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصعب، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے …
تفصیل۔۔۔کیا مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں1990جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے:مفتی ناصر کا سوال
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم ،مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ صورتحال 1990کی دہائی کی طرف واپس جا رہی ہے کیونکہ مودی حکومت حالات معمول کے مطابق ہونے کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود اقلیتی برادری کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصرالاسلام نے سرینگر میں جاری …
تفصیل۔۔۔دہلی کی تقریب میں مقررین کا مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور
نئی دہلی27فروری(کے ایم ایس)نئی دہلی میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور دیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم سمیت مقررین نے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر نئی دہلی میں ”جموں کشمیر: آگے بڑھنے کا راستہ” کے عنوان سے منعقدہ سمینار …
تفصیل۔۔۔27فروری کی ذلت آمیز شکست کی یادیں ہندوتوا حکمرانوں کے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی
اسلام آباد27فروری(کے ایم ایس)27فروری 2019کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی ذلت آمیز شکست کی یادیں بھارت کے ہندوتوا حکمرانوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں جب اس واقعے کو پورے چار سال مکمل ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے اس موقع پرجاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27فروری 2019 سے ایک دن قبل ہندوتوا نظریے کے حامل بھارتی وزیر اعظم نریندر …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:کولگام سے نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام سے پراسرار حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 26سالہ عادل احمد خان کی لاش ضلع کے علاقے گوڈر ہرپورہ میں ایک باغ سے برآمد ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں مقامی تھانے کو اطلاع دی، جسے بعد میں قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ بات …
تفصیل۔۔۔بنگلہ دیشی کسانوں کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے دو اہلکار زخمی
کولکتہ27فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارت-بنگلہ دیش سرحدپر بنگلہ دیشی کسانوں نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے دو اہلکار وں کوشدید زخمی کردیا اور ان کے ہتھیار چھین لیے۔ بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے سرحد کے قریب ایک کھیت میںسو سے زائد بنگلہ دیشی کسانوں کو کام کرنے سے روک دیا جس کے بعد بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں اور بنگلہ دیشی کسانوں کے درمیان …
تفصیل۔۔۔کشتواڑ میں گھر میں آگ لگنے سے کمسن لڑکا، 5مویشی ہلاک
سرینگر27فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک کمسن لڑکا اور پانچ مویشی ہلاک ہوگئے۔ ضلع کے علاقے نائونتو بلاک ناگسین میں محمد حنیف کے گھر میں زبردست آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک 8سالہ لڑکا محمد عرفان اور 5مویشی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے …
تفصیل۔۔۔