سرینگر24دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آج شام ضلع میں بیروہ کے مین بازار کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی اور لوگوں کے شناختی …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: دسمبر 2021
بھارتی پولیس نے بڈگام سے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا
سرینگر24 دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بڈگام میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے عمران مجید ماگرے اور عاقب امین راتھر کو ضلع کے علاقے چاڈورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ کارکن قرار دیا۔
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس کی سوشل میڈیاصارفین کو کالے قانون کے تحت مقدمات کے اندراج کی دھمکی
سرینگر24 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مقامی روزناموں میں شائع ہونے والے اشتہارات میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا صارفین کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کے کالے قانون کے تحت مقدمات کے اندراج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ کی طرف سے یہ اشتہارات تین اہم مقامی روزناموں کے صفحہ اول پر …
تفصیل۔۔۔برطانوی موسیقار کی طرف سے انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار کی گرفتاری پر بھارتی وزیر اعظم پر کڑی تنقید
لندن 24 دسمبر (کے ایم ایس) برطانوی موسیقار اور سابق راک بینڈ پنک فلائیڈ کے بانی رکن راجر واٹرس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار خرم پرویز کی گرفتاری پرشدید تنقید کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجر واٹرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ جس میں خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا تھا کو دوبارہ ٹویٹ کرتے …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف کی طرف سے کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کی مذمت
سرینگر24 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مقبوضہ علاقے کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور روحانی مرکز جامع مسجد سرینگر میں مسلسل 20ویں جمعہ کو بھی نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر سے جاری …
تفصیل۔۔۔حد بندی کمیشن کو سیٹوں میں اضافے کے لیے اپنائے گئے معیار کی وضاحت کرنی چاہیے،غلام نبی آزاد
جموں 24 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ حد بندی کمیشن کو مقبوضہ علاقے میں اسمبلی نشستوں میںاضافے کے لیے اپنائے گئے معیار کی وضاحت کرنی چاہیے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی آزاد نے ضلع رام بن کے علاقے گول میں ایک عوامی جلسے کے موقع پر ذرائع ابلاغ …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کیطرف سے خرم پرویز کی فوری رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ 24 دسمبر (کے ایم ایس) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (یو این او ایچ سی ایچ آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز کی گرفتاری انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر ان کی جائز سرگرمیوں کے بدلے انتقام کا ایک نیا واقعہ ہے۔ دفتر نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرنے پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی تعریف
سرینگر24 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرنے پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی تعریف کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 28 ارکان نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کو ایک مشترکہ خط لکھا …
تفصیل۔۔۔کشمیر پر رسل ٹربیونل نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جنگی جرائم پر روشنی ڈالی
اسلام آباد 24 دسمبر (کے ایم ایس) کشمیر پر رسل ٹربیونل نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری جنگی جرائم پر روشنی ڈالی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ حال ہی میںبو سنیا ہرزیگووینا کے دارلحکومت سراجیوو میں کشمیر پر رسل وار کرائمز ٹربیونل نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان شہید کر دیا
سرینگر24 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے آرونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ …
تفصیل۔۔۔