سرینگر 27 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے پورے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے آزادی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 27 جنوری, 2022
کینیڈا امریکہ سرحد پر بھاتیوں کی موت نے مودی حکومت کے مضبوط بھارتی معیشت کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی
اوٹاوا 27 جنوری (کے ایم ایس)کینیڈاامریکہ کی سرحد کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم چار بھارتی شہریوں کی برف میں جمنے سے ہلاکت نے بھارت کی ابھرتی ہوئی کاروباری معیشت کے مودی حکومت کے دعوو¿ں کی قلعی کھول دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی عالمی معیشت کے رہنما کوارٹز کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے …
تفصیل۔۔۔لداخ: یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر بی جے پی کونسلرز برہم
لیہہ 27 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں مودی کی زیرقیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے پارٹی ارکان کی بے عزتی کرتے ہوئے انہیں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ علاقے کے کونسلروں نے اس اقدام کو نوآبادیاتی دورکا طرزعمل قرار دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مذکورہ اقدام پر کونسلروں نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: کپواڑہ قتل عام کے متاثرہ خاندان تاحال انصاف کے منتظر
سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کپواڑہ قتل عام کے متاثرہ خاندان ستائیس برس گزرنے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27 جنوری 1994 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ قصبے میں 27 شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں قتل عام 26 جنوری کو بھارتی یوم …
تفصیل۔۔۔سوپور:پر اسرار آتشزدگی، معمر شہری جاں بحق
سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے شمالی قصبے سوپورمیں ایک 75سالہ معمر شہری آتشزدگی کے ایک پراسرار واقعے کے دوران جھلس جانے سے جانبحق ہو گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوپور کے علاقے نورباغ میں درمیانی شب آتشزدگی کے پر اسرار واقعے میں ایک رہائشی مکان کے دو کمرے اور سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ مکان سے ایک 75سالہ شخص …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر :تاریگامی نے نئے اراضی قوانین کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
سرینگر27 جنوری (KMS) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مقبوضہ علاقے میں فسطائی مودی حکومت کے نافذ کردہ نئے زمینی قوانین کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ تاریگامی کے وکیل کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عرضداشت میں کہا گیا کہ 5اگست 2019 کاصدارتی حکمنامہ اور بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور …
تفصیل۔۔۔پاکستان کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا
اسلام آباد 27 جنوری (کے ایم ایس)پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے جنہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ جب مقبوضہ جموں وکشمیر اور دنیا بھر میں کشمیری 26 جنوری کو بھارت کے …
تفصیل۔۔۔