جوہانسبرگ 21 جنوری (کے ایم ایس) جوہانسبرگ میں قائم سول سوسائٹی کے عالمی اتحاد CIVICUSنے بھارتی حکومت سے ممتاز کشمیری انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی کے عالمی اتحادنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خرم پرویز کو مقبوضہ کشمیرمیں کارکنوں ور ناقدین کے خلاف ظالمانہ اقداما ت کو اجاگر کرنے پر انتقامی کارروائی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 21 جنوری, 2022
مقبوضہ کشمیر:ٹرین کی ٹکر سے پولیس اہلکار ہلاک
سرینگر 21 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے ضلع پلوامہ میں ٹرین کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے پنزگام میں ڈیوٹی کے دوران 48سالہ ہیڈ کوکانسٹیبل محمد حسین ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بڈگام سے بانیہال جانیوالی ٹرین کی ٹکر سے پولیس اہلکار ہلاک ہو ا۔
تفصیل۔۔۔بھارت ہندوتوا کے غلبہ تلے اندورنی خلفشار اور تقسیم کے خوف کیساتھ 26جنوری کو یوم جمہوریہ منائے گا
اسلام آباد 21 جنوری (کے ایم ایس) نریندر مودی کا بھارت اندورنی خلفشار اور تقسیم کے خوف کے ساتھ 26جنوری کو اپنایوم جمہوریہ منانے جارہا ہے۔ جیسا کہ بی جے پی کے ہندوتوا نظر یہ میں تمام اداروں اور معاشرے پر غلبہ حاصل کرکے ملک کے سیکولر تشخص کو بری طرح داغ دار کر دیا ہے اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا مرتکب سب سے بڑا ملک بن رہا …
تفصیل۔۔۔بھارتی مظالم کا شکار مشعال ملک اور انکی نوسالہ بیٹی سٹاک وائٹ کے سامنے گواہی دینے کے لیے تیار
اسلام آباد 21 جنوری (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی سربراہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی 9 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ سٹاک وائٹ کے سامنے اپنے خاندان اور جیل میں قید شوہر کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی گواہی ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم کے بارے …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد 21 جنوری (کے ایم ایس) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کافوری نوٹس لے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اسلام آباد میں ہفتہ وارنیوز بریفنگ کے دوران کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، بھارتی فوجی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی ضیا مصطفی کے ماورائے عدالت قتل پر ڈوزیئر جاری
اسلام آباد 21 جنوری (کے ایم ایس) لیگل فورم فار کشمیر نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میںپاکستانی قیدی ضیا مصطفی کے ایک جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کے بارے میں ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوزیئر میں ضیا کے عسکریت پسندی میں ملوث ہونے کے بارے میں بھارتی قابض افواج کے جھوٹ کو بے …
تفصیل۔۔۔ملائیشیاء کی مشاورتی کونسل کی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے اعلانات کی مذمت
کوالالمپور 21 جنوری (کے ایم ایس) کوالالمپور میں ملائیشیاء کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے اعلانات کرنے اور نفرت پھیلانے والے ہندوتوا انتہاپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل اور دیگر تنظیموں کے ارکان نے کوالالمپور میں بھارتی ہائی کمشنر …
تفصیل۔۔۔بھارت اور پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کریں، آغا حسن الموسوی
سرینگر21 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارت اور پاکستان کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے مذاکرات شروع کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں بھارت مخالف مظاہرے
سرینگر21 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت کارکنوں نے سانحہ گا ئوکدل قتل کے شہداء کی 32ویں برسی کے موقع پر سرینگر میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1990میں آج کے دن سرینگر کے علاقے گائوکدل میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف کی طرف سے جامع مسجد سرینگر کی مسلسل بندش کی شدید مذمت
سرینگر21 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور دعوت و تبلیغ کے عظیم مرکز تاریخی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل 25ویں مرتبہ بھی کشمیریوں کونماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن …
تفصیل۔۔۔