Daily Archives: 10 جنوری, 2022

بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی لاش ندی سے برآمد

بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی لاش ندی سے برآمد

مغربی بنگال 10 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ایک ندی سے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ضلع کے علاقے جعفرپور کے قریب ندی سے بی ایس ایف اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت بی ایس ایس کی 159بٹالین کے کانسٹیبل ویویک کمار تیواری کے طورپر ہوئی ہے جو …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی بھارت میں نفرت پھیلانے کی سازش کرر ہی ، راہل گاندھی

بی جے پی بھارت میں نفرت پھیلانے کی سازش کرر ہی ، راہل گاندھی

نئی دلی10 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس کے رہنماء راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں نفرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات اس نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بی جے پی ٹیک فوگ ایپ کے ذریعے بھارت میں نفرت پھیلارہی ہے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:مزید 706افراد کورونا وائرس میں مبتلا

مقبوضہ کشمیر:مزید 706افراد کورونا وائرس میں مبتلا

سرینگر10 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مہلک کورونا وبا کے 706نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے 361کیسز وادی کشمیر اور345جموں سے رپورٹ ہوئے ۔مقبوضہ علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 45ہزار 358ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 24گھنٹے کے …

تفصیل۔۔۔

مسلم خواتین کو ہندو مذہب پر تنقید کی وجہ سے نشانہ بنایا ،سلی ڈیل ایپ کے مرکزی ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

مسلم خواتین کو ہندو مذہب پر تنقید کی وجہ سے نشانہ بنایا ،سلی ڈیل ایپ کے مرکزی ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

نئی دلی 10 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں سلی ڈیل ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کو نیلامی کیلئے پیش کرنے والے مرکزی ملزم اومکاریشور نے اسپیشل پولیس سیل کے سامنے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق  نے جسے گزشتہ روز عدالت نے چار دن کیلئے پولیس کی تحویل میں دیدیاتھا اسپیشل پولیس سیل کو بتایا ہے کہ وہ ایپ پر ہندو مخالف بیانات دینے والی لڑکیوں …

تفصیل۔۔۔

کشمیر پریس کلب کی طرف سے صحافی سجاد گل کی فوری رہائی کا مطالبہ

کشمیر پریس کلب کی طرف سے صحافی سجاد گل کی فوری رہائی کا مطالبہ

سرینگر10 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر پریس کلب نے کشمیری صحافی سجاد گل کی فوری رہائی اور اس کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی جاری رکھ سکے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سجاد گل کوسرینگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک کشمیری …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی بھارت میں ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم پید اکر رہی ہے ، محبوبہ مفتی

بی جے پی بھارت میں ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم پید اکر رہی ہے ، محبوبہ مفتی

سرینگر10 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم پیدا کر رہی ہے کیونکہ بی جے پی کے پاس مذہب کے نام پر سیاست اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت کے انتہا پسندانہ ایجنڈے سے خطے کے امن کو حقیقی خطرہ لاحق ہے، وزیراعظم عمران خان

مودی حکومت کے انتہا پسندانہ ایجنڈے سے خطے کے امن کو حقیقی خطرہ لاحق ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد10جنوری (کے ایم ایس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندو توا گروپ تمام مذہبی اقلتوں کو بلا تخصیص نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کا انتہا پسندانہ ایجنڈا جس پر مودی حکومت عمل پیرا ہے ، سے خطے کے امن کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمران خان نے پیر کو اپنے متعدد ٹویٹس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: رپورٹ

بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: رپورٹ

سرینگر10جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپست حوصلہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان بدستور برقرار ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 527 بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ نا اہل قیادت اور سینئرز کا سخت رویہ خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی …

تفصیل۔۔۔

حریت رہنماﺅں کاشہدائے کولگام کو زبردست خراج عقیدت

حریت رہنماﺅں کاشہدائے کولگام کو زبردست خراج عقیدت

سرینگر10جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماو¿ں اعجاز الحق اور ڈاکٹر مصعب نے کولگام میں شہید ہونے والے دونوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقے میں جاری دہشت گردی اور نسل کشی کی بھارتی پالیسی کے باوجود شہداءکے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماو¿ں نے کہا …

تفصیل۔۔۔

کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

مظفرآباد 10 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما شیخ عبدالمتین نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل ،تشدد ، گرفتاریوں اوردیگربھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والے تارکین وطن کشمیریوں کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شیخ عبدالمتین نے بھارتی مظالم کے خلاف …

تفصیل۔۔۔