سرینگر05 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے فوج کے لئے سیاحتی علاقوں میں زمین مختص کرکے جموں و کشمیر کو فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے گلمرگ میں 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی بھارتی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 5 جنوری, 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر:گلمرگ، سونہ مرگ میں بھارتی فوج کو مزید1384 کنال زمین دی گئی
سرینگر05 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے” سٹریٹجک ایریاز‘ ‘کے نام پر گلمرگ میں مزید 1034 کنال اور سونمرگ میں 354 کنال اراضی قابض فوج کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر Pandurang Kondbarao Pole نے تصدیق کی کہ حکومت نے فوج کو تربیتی مقاصد کے لیے زمین کے استعمال کی اجازت …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر پر مداخلت کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:مقررین کانفرنس
برمنگھم 05 جنوری (کے ایم ایس) تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر پر مداخلت کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ورنہ عالمی ادارے کاحشربھی لیگ آف نیشنز جیسا ہوگا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فہیم کیانی نے یہ بات برمنگھم میں یوم حق خودارادیت کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی حمایت میں منعقدہ ایک کانفرنس …
تفصیل۔۔۔منی پور میں بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی
نئی دہلی 05 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست منی پور میں پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ضلع تھوبل کے علاقے سنگو مسانگ میں بارودی سرنگوں کے دو طاقتور دھماکوں میںایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب آسام رائفلز کی 16 بٹالین کے دستے ریاست کے جنوب میںایک پہاڑی علاقے میں گشت کر …
تفصیل۔۔۔بھارت:پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے مودی سڑک پر پھنسے رہے
نئی دہلی 05 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب میں کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے 20 منٹ تک بارش میں سڑک پرپھنسے رہے جسے ناقص سیکیورٹی انتظام قراردیاجارہا ہے۔یاد رہے پنجاب میں علیحدہ وطن کے لئے سکھوں کی تحریک چل رہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مودی بھارت کی شمالی ریاست میں ایک یادگار پر جا رہے تھے کہ مظاہرین نے راستہ بند کر دیا۔ …
تفصیل۔۔۔مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد 05 جنوری (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے ناقابل بیان مظالم کا سامناکر رہے ہیں اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی بربریت اپنے عروج پر ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جیل میں نظربند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال …
تفصیل۔۔۔وزیر اعظم کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم پر بھارت کے خلاف کارروائی پر زور
اسلام آباد 05 جنوری (کے ایم ایس) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ …
تفصیل۔۔۔بارہمولہ میں قابض حکام کا غریب ریڈی بانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
سرینگر05 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بارہمولہ میں غریب ریڈی بانوں کاسامان سڑک پر پھینک دیا اوران کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے اور بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد قابض حکام نے چارملازمین کو معطل کر دیا اورضلعی حکام سے اس میں ملوث عملے …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کااسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ
5جنوری 1949کی سلامتی کونسل کی قرارداد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بنیاد فراہم کرتی ہے اسلام آباد 05 جنوری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ نے یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر مقررین نے5 جنوری1949کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے کشمیر کے بارے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں بی ایس ایف گاڑی کا حادثہ ،متعدد اہلکار زخمی
جموں05 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع راجوری میں ایک حادثے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار راجوری ہائی وے پر ناریاں کے مقام پر بولی موڑ کے قریب گاڑی کے الٹ جانے سے زخمی ہو گئے۔پولیس حکام نے بتایاکہ ہم نے ریسکیو آپریشن شروع کر …
تفصیل۔۔۔