سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منگل کو وادی کشمیر میں بارش اور برف باری کے باعث سرینگر کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والی اورلینڈ کرنے والی42 پروازیںمنسوخ کر دی گئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک 42 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 4 جنوری, 2022
راہول گاندھی نے لداخ میں چین کی طرف سے پل تعمیر کرنے کی خبروں پر بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا
نئی دہلی 04 جنوری (کے ایم ایس) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب پینگونگ تسو جھیل پر چین کی طرف سے پل تعمیر کرنے کی خبروں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ وزیراعظم کی خاموشی واضح ہے۔ ہماری سرزمین، ہمارے لوگ، ہماری …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، 20زخمی
جموں04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر جموں ہائی وے پر بانہال ٹنل کے اندر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش سے سیاحوں کو لے جانے والی ایک منی بس جموں خطے میں رامبن کے علاقے بانہال میں سرنگ کے اندر الٹ گئی جس کے نتیجے میں …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں یاد دہانی کرانے کے لیے مظفرآباد میں مارچ
مظفرآباد 04 جنوری (کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں و کشمیر نے آج مظفرآباد میں ایک مارچ کا اہتمام کیا جس میں اقوام متحدہ کو اپنی منظور شدہ اس قرارداد پر عمل درآمد کی ذمہ داری یاد دلائی گئی جس میں جموں و کشمیر کے عوام سے ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 …
تفصیل۔۔۔بانڈی پورہ، کولگام میں بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے
سرینگر 04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن اور ضلع کولگام کے علاقے اوکے میں لوگوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹے میں سرینگر اور کولگام اضلاع میں محاصرے …
تفصیل۔۔۔جموں وکشمیرنے70 سال سے صرف خونریزی دیکھی ہے: پی ڈی پی
سرینگر 04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما روف بٹ نے کہاہے کہ 70 سال سے جموں و کشمیر نے صرف خونریزی دیکھی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رﺅف بٹ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دفعہ 370 اور-A 35کی بحالی کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کی طرف سے ایرانی سیبوں کی درآمد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے: کشمیری تاجر
سرینگر04جنوری (کے ایم ایس)کشمیر ی تاجروں کا کہنا ہے کہ ایرانی سیبوں کی بھاری مقدار میں درآمد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیبوں کی صنعت پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں اور نومبر کے وسط سے قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاجروں نے کہاکہ شمالی بھارت میں سردی کی لہر اور جنوبی بھارت میں سیلاب کے بعد ہول سیل مارکیٹوں میں …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ
سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ،حق خودارادیت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5جنوری 1949کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:مزید کشمیریوں کے قتل عام کیلئے بھارتی پولیس کو مہلک امریکی اسالٹ رائفلوں سے لیس کیاجائیگا
سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مزیدآزادی پسند کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کی غرض سے بھارتی پولیس کو مہلک امریکی سگِ اسالٹ رائفلوں اور پستولوں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے پہلے ہی اپنی فوج کو مقبوضہ کشمیرمیں جدید ترین رائفلوں …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے کولگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، سی آر پی ایف اور پولیس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوکے میں تلاشی اور محاصرے کی ایک مشترکہ کارروائی کے …
تفصیل۔۔۔