نئی دہلی 27 فروری (کے ایم ایس)بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11,499 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے بھارت میں مثبت کیسزکی مجموعی تعداد 4,29,05,844 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک دن میں 255 اموات کے ساتھ وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5,13,481 تک پہنچ گئی ہے۔255 نئی اموات میں ریاست کیرالہ کی 177 اور کرناٹک …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: فروری 2022
پاکستان میں” آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کی تیسری سالگرہ منائی جا رہی ہے
راولپنڈی 27 فروری (کے ایم ایس) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر کہاہے کہ صرف ہتھیار یا تعداد نہیں بلکہ ایک قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکلات میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھاآج” آپریشن …
تفصیل۔۔۔پاکستان کا اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد 27 فروری (کے ایم ایس) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی فضائی حدود کے اندر بھارت کے ناجائز فضائی حملوں کے خلاف پاکستان کے مثالی ردعمل کی تیسری برسی کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے 26 فروری …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیرحل نہ ہونے کی صورت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر
کوٹلی 27 فروری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تصفیہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ تنازعے کے حل میں عالمی برادری کی ناکامی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے کوٹلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے ایٹم بم نمائش کے لیے نہیں …
تفصیل۔۔۔پی اے جی ڈی کا دفعہ 370 کی منسوخی پروائٹ پیپرجاری
سرینگر 27 فروری (کے ایم ایس) مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے ڈھائی سال بعد 5 اگست 2019 سے پہلے کی صورتحال کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے سیاسی پارٹیوں کے ایک گروپ” پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن“ (PAGD)نے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں خصوصی حیثیت کی منسوخی کے نتائج کے حوالے سے بھارتیہ …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے صحافی فہد شاہ کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد ایک اورجھوٹے کیس میں گرفتار کرلیا
سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے صحافی فہد شاہ کو پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج ایک کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد ایک اورجھوٹے کیس میں گرفتار کرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فہد شاہ کو ضلع شوپیاں کے پولیس اسٹیشن امام صاحب میں درج ایک …
تفصیل۔۔۔دو کشتیوں پر سواربھارت کو روس یوکرین تنازعے نے مشکل میں ڈال دیا
اسلام آباد 26 فروری (کے ایم ایس) امریکہ کی قیادت میں نیٹو ممالک اور روس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر جاری تنازعے نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور اس پیش رفت پر قریبی نظررکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو امریکہ اور روس کے درمیان توازن قائم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکہ بھارت کو اپنے ساتھ دیکھنا …
تفصیل۔۔۔متحدہ مجلس علماءکا جامع مسجد سرینگر کی بندش اور میرواعظ کی مسلسل نظر بندی پر اظہارتشویش
سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میںمتحدہ مجلس علما ءکا ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی اجلاس مجلس کے بانی صدر اور ممتاز عالم دین مولانا رحمت اللہ میر القاسمی کی صدارت میں مرکزی جامع مسجد سرینگر کے صدر دفتر پر منعقد ہوا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔لندن: بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے
لندن26 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں مسلمانوں کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف برطانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیایا سروس کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد لوگ مساجد کے باہر جمع ہوئے اور پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے نریندر مودی کی فسطائیت او انتہا پسندی کے خلاف نعرے بلند کرتے برطانیہ کی حکومت اور عالمی برادری پر زور …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے کپواڑہ میں دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے رشید احمد پیر اور عادل حسین شاہ نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے لولاب سے گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر مجاہدین کے کارندے ہونے کا الزام عائد کیا ہے
تفصیل۔۔۔