Daily Archives: 30 جون, 2022

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی پولیس نے پانچ نوجوان گرفتار کر لیے

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی پولیس نے پانچ نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر 30 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سوپور اور سری نگر کے علاقوں سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے تین نوجوانوں راشد مشتاق گنائی، عامر شفقت میر اور طاہر نثار شیخ کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور جبکہ دو نوجوانوں نوید شفیع وانی اور فیضان رشید تیلی کو سرینگر …

تفصیل۔۔۔

مہاراشٹر: حکومت نے دو شہروں کے مسلمان نام ہندو ناموں سے بدل دیے

مہاراشتر: حکومت نے دو شہریوں کے مسلمان نام ہندو ناموں سے بدل دیے

ممبئی 30جون ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مہاراشٹرکی حکومت نے ریاست کے دو شہروں اور ایک ہوائی اڈے کے نام بدل دیے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اورنگ آباد کو اب سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کو دھاراشیو کے نام سے پکارا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئی ممبئی ایئرپورٹ کا نام بدل کر ڈی بی پاٹل ایئرپورٹ کر دیا گیا ہے۔مہاراشٹرا کی کچھ سیاسی جماعتیں ایک عرصے …

تفصیل۔۔۔

گجرات فسادات کے متاثرہ مسلمان ابتر زندگی گزانے پر مجبور

گجرات فسادات کے متاثرہ مسلمان ابتر زندگی گزانے پر مجبور

احمد آباد30 جون (کے ایم ایس)بھارت میں 2002میں ہونے والے گجرات فسادات کو 20برس گزر چکے ہیں لیکن اب تک متاثرین کو انصاف نہیں ملا ۔ متاثرہ مسلمانوں کو مختلف فلاحی تنظیموں کی طرف سے شہر کے متعدد مقامات پر بسایا گیا تاہم وہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور مفلسی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 2002میں گجرات میں ہونے والے فسادات میں ہزاروں …

تفصیل۔۔۔

اقوام متحدہ : پاکستان کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں جانبداری برتنے پر اعتراض

اقوام متحدہ : پاکستان کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں جانبداری برتنے پر اعتراض

اقوام متحدہ 30 جون (کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت میں جانبداری برتنے پر اعتراض کرتے ہوئے اس حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر خاموشی کا حوالہ دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قوام متحدہ میں پاکستان کے قائمقام مستقل نمائندے عامر خان ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے موجودہ …

تفصیل۔۔۔

”لیگل فورم فار کشمیر“ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر دو سالہ رپورٹ جاری کردی

”لیگل فورم فار کشمیر“ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر دو سالہ رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد 30 جون (کے ایم ایس)” لیگل فورم فار کشمیر“ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی دو سالہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں رواںب رس جنوری سے جون تک علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیل دی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنا شروع کردیے

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مسلمانوں کے گھر تباہ کرنا شروع کردیے

سرینگر30 جون (کے ایم ایس) بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزکے ذریعے گرانے کی جاری مہم کے دوران مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکشمیریوں کے گھروں کو عسکریت پسندوں کے ٹھکانے قراردیکر تباہ کرناشروع کردیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے تباہ کئے گئے مکانوں کی تصاویر بھی جاری …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحی10جولائی کو منائی جائیگی ، مفتی ناصر الاسلام

مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحی10جولائی کو منائی جائیگی ، مفتی ناصر الاسلام

سرینگر30 جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحی 10جولائی کو منائی جائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شام ذی الحج1443ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی 10 جولائی بروز …

تفصیل۔۔۔

شہید خالد میر کو یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت

شہید خالد میر کو یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت

سرینگر30 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس نے 14 سالہ شہید خالد شریف میر کو انکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سوپور میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے خالد میر کو 30جون 2009کو ریاستی دہشت گردی کی ایک بہیمانہ کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا ۔ دعائیہ تقریب …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کے راستوں پر سخت پابندیاں نافذ کر دیں

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کے راستوں پر سخت پابندیاں نافذ کر دیں

سرینگر30 جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں ہندو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر انتہائی سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور یاترا کے راستے پر کسی کوبھی جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قابض انتظامیہ نے یاترا کے راستوں جموں سرینگر …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوںک و ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوںک و ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

سرینگر30 جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج، پولیس ،بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے اہلکار مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں اور حریت کارکنوں کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کے اہلکار وں کی طرف سے گھروں پر چھاپوں کے دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں …

تفصیل۔۔۔