نئی دہلی08جون (کے ایم ایس)بھارت میں صحافیوں کی تنظیم” ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا” نے بھارتی نیوز چینلز کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کی ہے جس کے تحت وہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کررہے ہیںکہ کمزور طبقات بالخصوص مسلمانوں اور ان کے عقائد کے خلاف نفرت پھیلا ئی جائے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ مذمت بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے پیغمبر اسلام کے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 8 جون, 2022
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے: محمد غالب
اسلام آباد08جون (کے ایم ایس)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے جس جوانمردی اور جرات سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کیا ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد غالب نے اسلام آباد میں حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر کی وجہ سے خطے کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے: پروفیسر بٹ
سرینگر08جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے تنازعہ کشمیر کی وجہ سے خطے کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس میں دنیا کی تین ایٹمی طاقتیں براہ راست ملوث ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پروفیسر بٹ نے یہ بات سوپور میں حریت رہنما محمد مصدق عادل کے انتقال پر ایک تعزیتی مجلس کی …
تفصیل۔۔۔بھارت سے150سکھ یاتری واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد 08 جون (کے ایم ایس) سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو سنگھ کے شہیدی دن (جوڑ میلے )کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ایک سو پچاس سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہے کہ سینئر حکام اورپاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نے بھارتی سکھ یاتریوں کا …
تفصیل۔۔۔بھارتی فورسز نے جنوری 2022سے300سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیاہے
سرینگر08جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور ایجنسیوں نے جنوری 2022سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 300سے زائد کشمیریوں کوگرفتار کیاہے جن میں کئی حریت رہنما اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری فورسزاور پولیس کے اہلکاروں اورنام نہادتحقیقاتی ایجنسیوں نے وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سیکورٹی کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے ، کانگریس
جموں 08 جون (کے ایم ایس) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میںبگڑ گئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ ٹارگٹڈ حملوں کی حالیہ لہر …
تفصیل۔۔۔بھارت کو تاریخ اور مذہب کو مسخ اور بڑھتی ہوئی نفرت کے خطرے کا سامنا ہے ، جسٹس ابھے مہادیو
لکھنو08 جون (کے ایم ایس) ممبئی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ابھے مہادیو تھپسے نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کوتاریخ اور مذہب کو مسخ کرنے اورنفرت کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے مستقبل میں مزید مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل انڈیا لائرز کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ابھے مہادیو نے کہاکہ بھارت کو …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا نوٹس لے: سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد08 جون (کے ایم ایس) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلام آباد میں متعین اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف سے حضور نبی اکرم ۖ کے بارے میں انتہائی توہین آمیز بیانات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:200کشمیری پنڈت اساتذہ اور غیر کشمیری عملہ محفوظ مقامات پر منتقل
سرینگر08 جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تقریبا 200 کشمیری پنڈت اساتذہ کو سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیرکے ایک عہدے دار نے سرینگر میں میڈیا کو بتایاہے کہ ان اساتذہ کی اکثریت سرینگر میں تعینات تھی۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے مزید کیمپ قائم
سرینگر08 جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے مزید کیمپ قائم کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے چندنواری میں بھارتی فوج اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک ایک کیمپ اور پولیس کی ایک چوکی قائم کی گئی ہے۔ایک سینئر …
تفصیل۔۔۔