نئی دلی 27 جون (کے ایم ایس) بھارتی پولیس نے ALTنیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو نئی دلی میں گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلی پولیس کے سپیشل سیل نے انہیں پیر کی شام متعدد الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ ادھر کے ALTنیوز شریک بانی پراتیک سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ محمد زبیر کو ایک مقدمے کے سلسلے میں تفتیش کے لیے دلی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 27 جون, 2022
ٹوئٹرنے ممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب کے اکائونٹ پربھارت میں پابندی عائد کر دی
نئی دلی 27 جون (کے ایم ایس) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے بھارت کی معروف صحافی رعنا ایوب کے اکائونٹ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کے تحت بھارت میں پابندی عائد کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رعنا ایوب نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر نوٹس پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ہیلو ٹوئٹر، آخر یہ کیا ہے؟’ٹوئٹر سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہے کہ بھارت کے مقامی قوانین کے تحت …
تفصیل۔۔۔گروپ7سربراہی اجلاس کے موقع پر میونخ”مودی ناٹ ویلکم ”کے نعروں سے گونج اٹھا
اسلام آباد 27 جون (کے ایم ایس) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گروپ 7کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں جرمنی کے شہر میونخ پہنچنے پر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں نے ہندو بالادستی کی انکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ‘مودی نا ٹ ویلکم اورگو بیک مودی’ کے نعرے لگائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جرمنی میں مقیم بھارتی تارکین وطن مودی کے میونخ پہنچتے …
تفصیل۔۔۔لوک سبھا کی نشست پر انکی فتح سے خالصتان تحریک مزید مضبوط ہو گی، سمرن جیت سنگھ
چندی گڑھ27 جون (کے ایم ایس) بھارتی پنجاب میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے خالصتان تحریک کے رہنماء سمرن جیت سنگھ مان نے کہاہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے حلقہ انتخاب سنگرور کے ضمنی الیکشن میں انکی کامیابی سے خالصتان تحریک حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ سمرن جیت سنگھ کی کامیابی اور سکھ برادری کے حقوق اور خالصتان کیلئے جدوجہد …
تفصیل۔۔۔بھارت اپنے فوجیوں پر اخراجات کم کر کے امریکہ سے جدید ترین ہتھیار خریدے گا ، پروفیسر چینگ
بیجنگ27 جون (کے ایم ایس) سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس اور قانون کے پروفیسر چینگ ژیژونگ نے کہاہے کہ بھارت کی فوج میں بھرتی کی نئی پالیسی اگنی پتھ کے خلاف ملک کے نوجوانوںمیں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس پالیسی کے خلاف بھارت بھر میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزٹنگ پروفیسرچینگ ژیژونگ نے جو چہار انسٹی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں G20کااجلاس عالمی برادری کو دھوکا دینے کی بھارت کی ایک سازش ہے، تنویر الیاس
اسلام آباد 27 جون (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں G20کے رکن ممالک کا آئندہ اجلاس منعقد کرکے عالمی برادری کو دھوکا دیناچاہتا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اسلام آبا د سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ …
تفصیل۔۔۔جموں:سرکاری ملازمین کااپنے مطالبات کے حق میں مسلسل 27ویں دن بھی احتجاجی مظاہرہ
جموں 27 جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کا احتجا ج آج مسلسل 27ویں دن بھی جاری رہا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل جموں ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج جاری ہے ۔احتجاج میں شامل ملازمین نے قابض حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع ٹرانسفر پالیسی وضع کر کے …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے کردار کا اعتراف
اسلام آباد 27 جون (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے کردار کی تعریف کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں منعقدہ ہوا ۔ اجلاس میں لارڈ قربان، راجہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو خوف و ہراس کا سامنا ہے، این بی سی
واشنگٹن 27 جون (کے ایم ایس) امریکی نشریاتی ادارے ” این بی سی نیوز“ کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو خوف و ہراس کے ماحول کا سامنا ہے جو انہیں علاقے کی صورتحال کے بارے میں آزادانہ رپورٹنگ سے روک رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این بی سی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 کے بعد …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے 2کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر27 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے تربجی Trubjiمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری …
تفصیل۔۔۔