لکھنو11جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں الہ آباد اورسہارنپور سمیت کئی شہروں میں کم از کم 109مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا جو بی جے پی کے دو اہم رہنمائوں کی طرف سے پیغمبراسلام حضرت محمدۖ کے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق الہ آباد میں شدیداحتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھیوں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 11 جون, 2022
مقبوضہ جموں کشمیر میں دارالعلوم ، ہسپتال کی عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات
سرینگر11جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے دندی پورہ میں آگ لگنے سے ایک دارالعلوم کی عمارت جل کر خاکستر ہوگئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا کہ دندی پورہ میں قائم جامعہ انوار العلوم میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد اور فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیے
سرینگر11جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج پلوامہ اورکولگام اضلاع میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو ضلع کولگام کے علاقے کھانڈی پورہ میںجبکہ دوسرے کو ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں محاصرہ اور تلاشی …
تفصیل۔۔۔عوامی مجلس عمل کاسید شکیل قلندر سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر11جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے درگاہ حضرت سید شاہ صادق قلندر نقشبندی کے سجادہ نشین اور معروف تاجر اور کشمیری سول سوسائٹی کے رکن سید شکیل قلندر کے والدا لحاج سراج الدین قلندر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل اور اس کی قیادت …
تفصیل۔۔۔تحریک حریت کے رہنما محمد رفیق اویسی کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد11جون (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما غلام محمد صفی نے کہاہے کہ تحریک حریت جموں وکشمیر بھارت کے ظالمانہ اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے سامنے پہلے جھکی ہے نہ آ ئندہ کبھی جھکے گی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں تحریک حریت کے ضلع سرینگر کے صدر محمد رفیق اویسی کی بلاجواز …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
بھارتی فوجیوں نے کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا سرینگر11جون (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں قتل عام کے تمام واقعات کی کسی بین الاقوامی ادارے کے ذریعے غیر جانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کیا ہے تاکہ ان گھنائونے جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا دی جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کے اندوہناک واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
چوٹہ بازار قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت سرینگر11 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے قتل عام کے تمام اندوہناک واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ مطالبہ چھوٹہ بازار قتل عام کو 31 سال مکمل ہونے پر …
تفصیل۔۔۔امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی پہلگام فوجی چھائونی میں تبدیل
سرینگر11جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ہندوئوں کی سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی جنوبی کشمیرمیں ضلع اسلام آباد کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میںسکیورٹی کے سخت انتظامات کرکے اس کوایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے،جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں بھارتی پیراملٹری …
تفصیل۔۔۔جموں:بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مختلف اضلاع میں ہڑتال
جموں 11 جون (کے ایم ایس) پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے کئی اضلاع میں ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ اور رام بن اضلاع میں مسلمانوں نے بی جے پی رہنماو¿ں کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رکھے۔ دریں …
تفصیل۔۔۔بارہمولہ: بھارتی فوجی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک
سرینگر11 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ میں جمعہ کی رات بھارتی فوج کی 18 راشٹریہ رائفلز کی ایک پوسٹ پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں 32 سالہ لوکندر سنگھ ہلاک ہو گیا۔ ایک اور واقعے میں …
تفصیل۔۔۔