غازی آباد07جون (کے ایم ایس) ایک طرف مسلمان ممالک کی طرف سے بی جے پی رہنما نپورشرماکے گستاخانہ بیان کی مذمت ہو رہی ہے اور دوسری طرف دسنا دیوی مندر کے مہنت اور شری پنچادشنم جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند گری نے نپور شرما کی حمایت کردی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یک بیان میں کہا کہ نپور شرما نے جو کچھ کہا اسے غلط نہیں کہا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 7 جون, 2022
خواجہ غریب نوازکے بارے میں بی جے پی رکن اسمبلی کی توہین آمیز گفتگو، مقدمہ درج
حیدرآباد07جون (کے ایم ایس) بھارت میں جب سے نریندر مودی کی فسطائی حکومت برسراقتدارآئی ہے ،انتہا پسند ہندو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ابھی بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات سے مسلمانوں میں پایاجانے والا غم وغصہ ٹھنڈا بھی نہیں ہواتھا کہ حیدر آباد میں بی جے پی کے ایک اور رکن …
تفصیل۔۔۔مرحوم حریت رہنمامصدق عادل کی والدہ سوپور میں انتقال کر گئیں
سرینگر07جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما( مرحوم) محمد مصدق عادل کی والدہ آج ضلع باہمولہ کے قصبے سوپور میں انتقال کرگئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ عمررسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کافی عرصے سے علیل تھیں۔محمد مصدق عادل بھی گزشتہ روز اپنے آبائی قصبے سوپور میں انتقال کر گئے۔مصدق عادل آزادی کے ممتاز …
تفصیل۔۔۔جمعہ کی نماز پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی پوجا پانڈ ے کیخلاف مقدمہ درج
علی گڑھ 07جون (کے ایم ایس)بھارتی شہرعلی گڑھ میں جمعہ کی نماز پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی ہندو مہاسبھا کی سیکریٹری ڈاکٹر پوجا شکون پانڈے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل میونسپل مجسٹریٹ کی جانب سے انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سچ بولنے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے …
تفصیل۔۔۔نپور شرما کو سزادینے کے بجائے سیکورٹی فراہم کی گئی
نئی دلی07جون (کے ایم ایس)پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفےٰۖکی شان اقدس میں توہین آمیزبیان دینے پر بی جے پی کی رہنما نپور شرما کو سزادینے کے بجائے دہلی پولیس نے انہیں سیکورٹی فراہم کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ دہلی پولیس نے معطل بی جے پی ترجمان نپور شرما اور ان کے اہلخانہ کو سیکورٹی فراہم کی ہے کیونکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی …
تفصیل۔۔۔بھارتی وزارت دفاع نے 76ہزارکروڑ روپے کے ہتھیار خریدنے کی منظوری دیدی
نئی دلی07جون (کے ایم ایس)بھارت میں دفاعی صنعت کو فروغ دینے اور غیر ملکی اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنے کیلئے ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے بھارتی بحریہ کیلئے اگلی نسل کے آٹھ کارویٹس، پہیوں والی بکتر بند جنگی گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان کی خریداری کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کیلئے پل بچھانے والے ٹینک اور فضائیہ کے Su-30 MKIلڑاکہ طیاروں …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزیدچار نوجوان شہید کردیے
محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی نوجوان گرفتار سرینگر07جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں کپواڑہ ، بارہمولہ اور شوپیان اضلاع میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے دونوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی میں محاصرے اورتلاشی کی ایک پرتشدد …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے شوپیان میں چار نوجوان گرفتار کرلئے
سرینگر07جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع شوپیاں میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سیدیو میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے …
تفصیل۔۔۔جنوبی ایشیا میں امن تنازعہ جموں وکشمیر کے پرامن حل سے مشروط ہے:وزیر خارجہ
اسلام آباد07جون (کے ایم ایس)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن تنازعہ جموں وکشمیر کے پرامن حل سے مشروط ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بلاول بھٹو نے اسلام آباد میںجرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے گستاخانہ بیانات پر معافی نہ مانگی تو یہ حقیقت مزید کھل جائے گی کہ بھارت سیکولر یا جمہوری نہیں بلکہ ہندو …
تفصیل۔۔۔عالمی برادر ی کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر خاموش رہ کر مظالم میں شراکت دار بن رہی ہے: شیری رحمن
اسلام آباد07جون (کے ایم ایس) موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کو بے لگام چھوڑ کر کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں شراکت دار بن رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیری رحمان نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فوج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں اور بربریت پر اپنے مذمتی پیغام …
تفصیل۔۔۔