سرینگر02ستمبر(کے ایم ایس) کشمیری صحافیوں کے بارے میں مضمون شائع کرنے کے دو دن بعد بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ اس کی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی)کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے قبل بی بی سی نے ایک مضمون شائع کیاتھا جس کا عنوان ” کوئی بھی خبرآپ کی آخری خبر ہو سکتی ہے”تھا ۔ مضمون …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 2 ستمبر, 2023
ڈوڈہ میں بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری
دنیا کی خاموشی سے بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مظالم جاری رکھنے کی شہ ملی : مسرت عالم جموں02ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے حریت کارکنوں کے خلاف جاری پکڑدھکڑ کے دوران جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں مزید دو بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر لیا …
تفصیل۔۔۔چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے غنڈوں نے دوبہنوں کی اجتماعی عصمت دری کی
رائے پور02ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں بی جے پی کے غنڈوں نے دو بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں بہنیں اپنے کزن کے ساتھ رکھشا بندھن مناکر واپس آرہی تھیں کہ بی جے پی کے مقامی رہنما کے بیٹے سمیت آٹھ سے نو حملہ آوروں نے زبردستی ان کا راستہ روکا اورآرآئی ایم ایس میڈیکل کالج کے قریب …
تفصیل۔۔۔پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے بھارتی فوج کا مزدور، گھوڑا زخمی
جموں02ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک مزدورزخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ آج ضلع کے علاقے سوجیاں میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک پورٹر اور ایک گھوڑا زخمی ہوگیا۔زخمی پورٹر کی شناخت مختار احمد …
تفصیل۔۔۔راجستھان : سسرال والوں کا خاتون پر تشدد ، برہنہ کیا
جے پور 02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے ایک اور واقعے میں ریاست راجستھان میں ایک قبائلی خاتون کو مارا پیٹا گیا اور برہنہ کر دیا گیا۔ راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک قبائلی خاتون کو اس کے شوہر اور سسرال کے دیگر افراد نے مارا پیٹا اور برہنہ کر دیا۔ یہ واقعہ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ متاثرہ …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی ہیرو ہیں، مقررین
اسلام آباد 02 ستمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انہیں تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی ہیرو قرار دیاجو زندگی بھر ناجائز بھارتی قبضے اور ناانصافی کے خلاف بے مثال مزاحمت کرتے رہے۔ جماعت …
تفصیل۔۔۔گروگرام:مسلم شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
چندی گڑھ02ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ایک مسلم شخص پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔ ہریانہ کے علاقے تپکان کا رہائشی رزاق خان بکریوں کو فروخت کرنے کے لیے گروگرام گیا تھا ۔ رزاق خان کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ اسکا بہیمانہ قتل کر دیا گیا ہے۔رزاق کے بڑے بیٹے شاکر خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ان کے والد …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے 8 کشمیریوں کے خلاف فرد جرم دائر کر دی
جموں02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی پولیس نے آٹھ کشمیریوں کے خلاف بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“(این آئی اے) کی ایک عدالت میں جھوٹے مقدمات درج میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ان کشمیری آزادی پسند کارکنوں کے خلاف ضلع ڈوڈہ کے مختلف تھانوں میں غیر قانونی …
تفصیل۔۔۔بھارت کودنیا کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم جاری رکھنے کی شہ ملی ہے، مسرت عالم
سرینگر 02ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں مظالم جاری رکھنے کی شہ ملی ہے۔ مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ نریندر …
تفصیل۔۔۔جموں و کشمیر کی تقسیم کشمیریوں کے لیے ناقابل قبول ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام آباد 02 ستمبر (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ریاست جموں وکشمیر کے حصے بخرے کشمیری عوام کے لیے قابل قبول نہیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔