کراچی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے اور انہوں نے پاکستان میں پناہ کی درخواست دی ہے۔ 70 سالہ محمد حسنین اور ان کے31سالہ بیٹا اسحاق امیرکابھارتی دارلحکومت نئی دلی سے تعلق ہے ۔متاثرہ بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ دہلی جعفرآباد میں ہندو دہشت گردوں نے کئی دفعہ انہیں وحشیانہ مظالمکا نشانہ بنایا، پاکستان آنے کیلئے وہ نئی دلی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 25 ستمبر, 2023
پی سی بی کے احتجاج کے بعد بھارت نے قومی اسکواڈ کو ویزے جاری کر دئے
اسلام آباد : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا معاملہ حل ہوگیاہے ۔ پاکستان اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ بھارت نے قومی ٹیم کو ویزے پاکستان کرکٹ بورڈکی طرف سے یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھانے کے بعد جاری کئے ہیں ۔ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کی طرف …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت نے صدر اردوان کو نئی دلی کی جامع مسجد کے امام سے ملاقات سے روک دیا
نئی دلی: ترک صدر رجب طیب اردوان بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں گروپ بیس کے حالیہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران نئی دلی کی جامع مسجد جانا چاہتے تھے تاہم بھارتی حکومت نے میڈیا کوریج اورشاہی امام سے ملاقات سے روکنے کیلئے انہیں جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی ۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہG-20اجلاس کے لیے جامع مسجد میں چراغاں کیاگیا تھا لیکن بھارتی …
تفصیل۔۔۔ایف بی آئی نے امریکہ میں مقیم سکھوں کو انکی زندگیوں کو لاحق خطرات سے آگاہ کیاتھا
امریکی خبر رساں ادارے ”دا انٹرسیپٹ” کا انکشاف واشنگٹن25ستمبر(کے ایم ایس) امریکا میں ریاست کیلیفورنیا میں مقیم سکھ نژاد امریکی کارکنوں کو مبینہ طور پر بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے تناظر میں خبردار کرتا رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی آن لائن خبر رساں ادارے ”دا انٹرسیپٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جینس ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی …
تفصیل۔۔۔کینیڈا بین الاقوامی دباؤکو خاطر میں نہ لائے،ہردیپ سنگھ کے قتل کی شفاف تحقیقات کرے: امریکا
واشنگٹن: کینیڈین شہری اورخالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعدامریکا نے کینیڈاکی حکومت کو بین الاقوامی دبائو ئوسے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کا کہاہے۔ کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکا بھی کینیڈا کا حمایتی …
تفصیل۔۔۔مودی کی زیرقیادت بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اورتشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے
اسلام آباد: مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ تمام شعبہ زندگی میں امتیازی سلوک روارکھا جا رہا ہے اور ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے انہیں مسلسل انتقامی کارروائیوں کاسامنا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی زیرقیادت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ بھارت میں بی جے پی …
تفصیل۔۔۔کیرالہ:نامعلوم افراد کا بھارتی فوجی اہلکار پر حملہ ،سبز رنگ سے پیٹھ پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا لکھ دیا
ترواننت پورم: بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج کے ایک اہلکار پر حملہ کیاہے۔ حملہ آوروں نے فوجی اہلکار پر حملہ کرنے کے بعد اس کی پیٹھ پر پینٹ کے زریعے ”پاپولر فرنٹ آف انڈیا”لکھ دیا۔واضح رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک مقبول مسلم تنظیم ہے جس پر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پابندی عائد کررکھی ہے اور …
تفصیل۔۔۔پٹنہ: ادھار پر قرض ادا نہ کرنے پر بااثرہندو نے دلت خاتون کو برہنہ کر کے اس پر پیشاب کر دیا
پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ادھار کی رقم پر سود نہ دینے پر ایک بااثرہندو نے دلت خاتون کو برہنہ کرکے اس پر پیشاب کردیا۔ یہ واقعہ یاست بہار کے ضلع پٹنہ کے گائوں خسرو پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک بااثر ہندو نے ادھار پر سود نہ دینے پر ایک دلت خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے منہ پر پیشاب کر دیا۔ …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ مشعال ملک نے پیر کوبھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے اورعالمی برادری …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت نے پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر وحید پرا کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگرکے ریجنل پاسپورٹ آفس نے کہا ہے کہ وحید پرا کا پاسپورٹ بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کے مفاد میں ضبط کیا گیا ہے۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔