ایٹا نگر : بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ آسام اروناچل پردیش سرحد کے ساتھ بوڈمسا کے مقام پر دو موٹر سائیکل سواروں کے حملے میں سی آر پی ایف کی 106ویں بٹالین کااہلکار سنیل کمار پانڈے ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔ دریں اثنا بہار کے مشرقی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 7 ستمبر, 2023
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
اسلا م آباد : آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے تنازعہ کشمیر کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے جب تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر نے ا ن خیالات کا اظہار جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے …
تفصیل۔۔۔گروپ 20ملکوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے کردا ر ادا کرنے کی اپیل
اسلام آباد : انسانی حقوق کی کئی عالمی تنظیموں نے گروپ 20ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے کردارادا کریں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس، ایشین فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ، : ورلڈ الائنس فار سٹیزن پارٹیسیپشن، فرنٹ لائن ڈیفنڈرز اور کشمیر لا اینڈ جسٹس پروجیکٹ نے ایک کھلے خط …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کا منی پور میں نسلی اقلیتوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قوانین کے استعمال پر اظہار تشویش
جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارتی ریاست منی پور میں نسلی اقلیتوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے 19ماہرین نے جنیوا میں جاری ایک مشترکہ بیان میں بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے تمام قوانین کو ختم کرے جو مذہبی و نسلی اقلیتوں پر ظلم وستم کے حوالے سے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو باخبر کرنے کیلئے میڈیا کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، محمود ساغر
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ موجودہ دور ذرائع ابلاغ کا دورہے جسکی اہمیت ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے ذرائع ابلاغ کا بھر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمود احمد ساغر نے ان …
تفصیل۔۔۔سکھ برادری نے انسانی حقوق کے ممتاز کارکن جسونت سنگھ کھلڑاکی برسی منائی
جموں: سکھ برادری نے انسانی حقوق کے ممتاز کارکن جسونت سنگھ کھلڑہ کی برسی منائی۔ جسونت سنگھ کھلڑی کو بھارتی پولیس نے 6 ستمبر 1995 کو پنجاب سے اغوا کیا تھا اور اکتوبرکے آخر میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔کھلڑہ پنجاب میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں سکھوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کر رہے تھے۔ ان کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 25ہزار سکھوں کو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :اودھمپور سے پاکستانی جھنڈا برآمد
جموں07 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے ایک پاکستانی جھنڈا ملا ہے جو متعدد غباروں کے ساتھ منسلک تھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ پاکستانی جھنڈا رام نگر تحصیل کے گائوں سنیتر میں ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیاہے۔پاکستانی جھنڈا پوسٹروں ، سبز اور لال رنگ کے غباروں کے ساتھ …
تفصیل۔۔۔کشمیری سیاسی نظربندوں کو غیر قانونی نظربندیوں اور قید تنہائی کا سامنا ہے
سرینگر07 ستمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں، مرد اور خواتین سمیت چار ہزار سے زائد کشمیری بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربندہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نظربندوں میں بیشتر حریت رہنما، انسانی حقوق کے کارکن، صحافی، کشمیری نوجوان، طلبا اور علمائے کرام شامل ہیں، جنہیں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی …
تفصیل۔۔۔بڈگام:این آئی اے کی عدالت نے آزادی پسند کارکن کو اشتہاری قراردیدیا
سرینگر07 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے ضلع بڈگام میں آزادی پسند کارکن کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں اسے اشتہاری قراردیدیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ آزادی پسند کارکن عاقب احمد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت درج ایک …
تفصیل۔۔۔بانڈی پورہ کے کسانوں کو قحط سالی جیسی صورتحال کا سامنا
جموں07 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے درجنوں پہاڑی دیہات کوندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہونے اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے قحط سالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پریشان حال دیہاتیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے کیلئے قابض انتظامیہ کی طرف …
تفصیل۔۔۔