سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیری کاشتکاروں کی قیمت پر امریکہ کو خوش کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات مودی حکومت کی طرف سے امریکہ سے پھلوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 12 ستمبر, 2023
بھارت میں اقلیتوں کو تشدد اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے: وولکر ترک
اقوام متحدہ12ستمبر(کے ایم ایس) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بھار ت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عدم برداشت، نفرت انگیز تقاریر، مذہبی انتہا پسندی اور امتیازی سلوک سے نمٹتے اورتمام اقلیتوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی کوششیں تیزکرے۔ پیر کوعالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک نے ہریانہ اور منی پور …
تفصیل۔۔۔بھارت:راجستھان میں 2مسلمان نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہندوتوا رکن گرفتار
چندی گڑھ: مسلمانوں پر حملوں کے لیے بدنام اور بھارتی ریاست راجستھان میں دو مسلمان نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہندو انتہاپسند مونو مانیسرکو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہندوتوا تنظیموں کے ارکان نے رواں سال 15فروری کو راجستھان میں ضلع بھرت پور کے ایک گائوں کے رہائشی دومسلمان نوجوانوں جنید اور ناصر کو اغوا کیا تھا۔ ان کی جلی ہوئی لاشیں اگلے دن ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی …
تفصیل۔۔۔دہلی ہائی کورٹ میں شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت22ستمبرتک ملتوی
نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے69سالہ سینئررہنماشبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت22ستمبرتک ملتوی کر دی ہے۔ شبیر احمد شاہ کوبھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے2017میں ایک جھوٹے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ سینئر وکیل کولن گونزلویز نے شبیر شاہ کی طرف سے پیش ہوکر دلائل دیے کہ 69سالہ شبیر شاہ پہلے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی خاتون ایشین گیمز کے لیے جیوری ممبر مقرر
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون واٹر اسپورٹس کوچ اور کیکنگ ( Kayaking) کی کھلاڑی بلقیس میر کو چین میں رواں ماہ کی 23تاریخ سے شروع ہونے والے19ویں ایشین گیمز کے لیے جیوری کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ خانیار سرینگر کی رہائشی بلقیس وادی کشمیر کی اولمپک سطح کی خواتین کی کیکنگ اور کینوئنگ کی پہلی کھلاڑی ہیں۔وہ …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے راجوری میں ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاوامیں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک ایس او جی اہلکار …
تفصیل۔۔۔کپواڑہ : سکول کے 3طالب علم لاپتہ
سرینگر12 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سکول کے 3 طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں۔ طلباء ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے ولگام سے گزشتہ روز لاپتہ ہوئے ۔تینوں طالب علم اس وقت لاپتہ ہو ئے جب وہ پیر کی دوپہر کو کھیلنے کے لیے اپنے گھروں سے باہر اکھٹے ہوئے ۔لاپتہ ہونے والے تینوں طالب …
تفصیل۔۔۔منی پور:مسلح افراد کی فائرنگ میں مزید 3افراد ہلاک
امپھال 12 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے ان افراد کو منگل کو ضلع کانگ پوپکی کے علاقے کانگ گوئی میں ارینگ اور کرم دیہات کے درمیان اچانک حملہ کر کے ہلاک کیا۔ 3 مئی کو منی پور میںپر تشدد واقعات شروع ہونے …
تفصیل۔۔۔گروپ 20کے رہنماء تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، مشعل ملک
اسلام آباد 12 ستمبر (کے ایم ایس) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعل حسین ملک نے حال ہی میں نئی دلی میں گروپ 20کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ مشعل ملک نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے …
تفصیل۔۔۔نئی دلی کی عدالت نے شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
نئی دلی12 ستمبر (کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے نظربند جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹس لیڈراور مسلم سکالر شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محضوظ کرلیا ہے ۔ شرجیل امام کوفروری 2020 میں متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تقریر کرنے پرکالے قانون یو اے پی اے کے تحت حراست میں لیا گیاتھا۔ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے شرجیل …
تفصیل۔۔۔