اسلام آباد 15 ستمبر (کے ایم ایس) ایک بنگلہ دیشی انگریزی اخبار نے سوشل میڈیا اکاونٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں درحقیقت اس جھڑپ میں عسکریت پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں جو 13 ستمبر بروز بدھ شروع ہوئی تھی۔ بنگلہ دیشن کے دارلحکومت ڈھاکہ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 15 ستمبر, 2023
فرقہ پرستی کا زہر کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، جمعیت علمائے ہند
نئی دلی15 ستمبر (کے ایم ایس) جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا ایک بڑا حلقہ اپنی رپورٹنگ کے ذریعے معاشرے میں فرقہ پرستی کا جو زہر گھول رہا ہے جو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہآئین نے ملک کے ہر شہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی دی ہے لیکن اس …
تفصیل۔۔۔میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جامع مسجد سری نگر کی انجمن اوقاف نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اور کی شدید مذمت کی ہے۔میر واعظ عمر فاروق 5اگست2019سے سرینگر میںگھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ انجمن اوقاف نے سرینگر …
تفصیل۔۔۔بھارت: حزب اختلاف کے اتحاد”انڈیا“نے گودی میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
نئی دلی15 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت میں حزب اختلاف کے اتحاد ”انڈیا“ نے گودی میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ”انڈیا“ اتحاد میں شامل جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسے ٹی وی اینکروں اور صحافیوں کے پروگراموںمیں شامل نہیںہونگے جو صرف اشتعال انگیزی پھیلانے کا کام کرتے ہیں اور نفرت کا ماحول پیدا کرتے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”انڈیا“اتحاد نے ایسے ٹی وی …
تفصیل۔۔۔ہریانہ کے ضلع نوح میں مسلمانوں کوکھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیاگیا
چندی گڑھ15 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ میں حکام نے مسلمانوں کو ضلع نوح میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلع نوح میں آج نماز جمعہ کھلے مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ہریانہ پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق ضلع …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بارہمولہ میں 2نوجوان گرفتار
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
تفصیل۔۔۔سرینگر:بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر میں ایک کشمیری صحافی ماجد حیدری کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے جمعہ کی صبح فری لانس صحافی ماجد حیدری کو سرینگر سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حیدری کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق …
تفصیل۔۔۔بھارت کی نام نہاد جمہوریت کااصل چہرہ روز مقبوضہ کشمیر میں بے نقاب ہوتا ہے
اسلام آباد15 ستمبر (کے ایم ایس) آج دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو انکاجمہوری حق دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:سڑک حادثات میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اہلکار سمیت 2افراد ہلاک
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈاہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجوری-پونچھ ہائی وے پر ڈنڈیسر کے مقام میں ایک گاڑی کی ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ریٹائرڈ اہلکار 45سالہ محمد صغیر اسکی بیوی تبسم اور بیٹی غوثیہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس) ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ ، کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس، کشمیر فریڈم فرنٹ کے چیئرمین سید بشیر اندرابی اور ایمپلائز موومنٹ کے جنید الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک …
تفصیل۔۔۔