نئی دلی: کینیڈین مسلح افواج کی آفیشل ویب سائٹ کو بھارتی ہیکرز نے عارضی طورپر ہیک کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ کو ‘انڈین سائبر فورس’ نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے ہیک کیا تھا، جس نے سائبر حملے کی ذمہ داریXسابقہ ٹویٹرپر قبول کی تھی۔ڈپارٹمنٹ آف نیشنل ڈیفنس میں میڈیا تعلقات کے سربراہ ڈینیل لی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 28 ستمبر, 2023
بھارت نے خالصتان تحریک کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں
نئی دلی: بھارت میں خالصتان تحریک کے کارکنوں خصوصاً کینیڈا کی دوہری شہریت رکھنے والوں سکھوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ای آئی اے نے آج پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان، اتراکھنڈ اور اترپردیش کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد سکھ رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ ادھر امریکہ کے دباؤ پر بھارت نے کہا ہے کہ سکھ …
تفصیل۔۔۔پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عباس جیلانی نے اسلام آباد میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، تاہم بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست 2019 …
تفصیل۔۔۔نگران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ،صدر عارف علوی
اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی اور برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم وتشدد پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف …
تفصیل۔۔۔مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں اقلیتوں کو مسلسل ظلم و تشدد کا سامنا ہے
اسلام آباد : بھارت میں 2014میں نریندر مودی نے برسر اقتدارآنے کے بعد سے بھارتی عوام خصوصا ہندوتوا تنظیموں میں مقبولیت حاصل کرنے کیلئے بار ہا اقلیت مخالف پالیسیوں کو استعمال کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں یہ کوئی نیا رحجان نہیں ہے جب مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت شکست کے خوف سے مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات نہیں کرانا چاہتی ، عمر عبداللہ
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت شکست کے خوف سے مقبوضہ علاقے میں انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ کشمیری بی جے پی کو ہرگز ووٹ نہیں دیں گے ۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ پہلے …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے لیڈروں کی جان کی دشمن بن گئی
اوٹاوا : بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے سرکردہ لیڈروں کی جان کی دشمن بن گئی ہے۔ کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ کے ایک ساتھی سکھ رہنما کو جان کے خطرے کے باارے میں خبردار کیا تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ایک دستاویز گورمیت سنگھ تور کو بھیجی تھی …
تفصیل۔۔۔نئی دلی کے فلائی اوور پر خالصتان کے حق میں نعرے درج
نئی دلی: بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے کشمیری گیٹ فلائی اوورکی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کئے جانے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گزشتہ روز کشمیری گیٹ فلائی اوور کی دیوار پر سکھوں کی بھارت سے علیحدگی کی خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لکھے گئے تھے جنہیں وہاں سے مٹادیاگیا ہے ۔خالصتان کے حق میں نعروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل …
تفصیل۔۔۔سرینگر: اشفاق مجید وانی کے والد وفات پا گئے
سرینگر: معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی شہید کے والد عبدالمجید وانی مختصر علالت کے بعد آج سرینگر میں وفات پا گئے ۔ان کی عمر 85برس کے لگ بھگ تھی اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سرینگر کے علاقے سرائے بالا میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف …
تفصیل۔۔۔