اوٹاوا: کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کر رہے بلکہ سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 19 ستمبر, 2023
مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال مودی حکومت کے دعوئوں کے برعکس ہے:عمر عبداللہ
سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہے۔ عمر عبداللہ نے بڈگام میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں حالات پرامن ہوسکتے ہیں لیکن اصل صورتحال کا اندازہ کوکرناگ، اوڑی اور دیگر مقامات کے حالات سے کیا …
تفصیل۔۔۔کینیڈا میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کی مذمت
جنیوا/اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں حسن البناء اور الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں سکھ رہنما کے قتل سے دوسرے ممالک میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کرانے کا بھارت کا جرم بے نقاب ہوگیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوںنے سکھ رہنما …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ریاست قراردے: بلاول بھٹو
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وقت آگیاہے کہ بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قراردیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس ٹروڈو نے بھارت پر جو الزام لگایا وہ بہت سنگین ہے۔ یہ وقت ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ریاست تسلیم …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے: حریت رہنما
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں خواجہ فردوس ، سید بشیر اندرابی اور محمد شفیع لون نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک حل طلب مسئلہ ہے جس کو بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اورعالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیاتھا ۔ …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو نوجوان شہید کر دیے
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گڈول کوکر ناگ میں کئی روز سے جاری محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے …
تفصیل۔۔۔فسطائی مودی ایک اور جعلی آپریشن کی سازش کررہا ہے
محمد شہباز بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی پورے بھارت میں تیزی سے اپنی گھٹتی ہوئی مقبولیت سے بے حد پریشان ہے لہذا وہ اپنی مقبولیت دوبارہ حاصل کرنے اور 2024 میں ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے جعلی آپریشنوں کی اپنی ماضی کی روایت کو دہرا نے کی مذموم منصوبہ بندی کررہی ہے۔ بھارتی ریاستوں راجستھان، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور کرناٹک …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کی بھارت سے دوری اب نفرت میں بدل گئی ہے ،را کے سابق سربراہ کا اعتراف
نئی دلی 19ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ(را) کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھارت سے دوری اب نفرت میں بدل گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ایس دولت نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ اس نفرت کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کو ربیع الاول کی مبارک باد ،میر واعظ کی رہائی کا مطالبہ
سرینگر 19ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے غیر قانونی طورپر نظربند سربراہ میر واعظ محمد عمرفاروق کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کو ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اس مقدس مہینے …
تفصیل۔۔۔دفعہ 370کی منسوخی بھارت کے آئین کے مطابق نہیں تھی ، حسنین مسعودی
نئی دلی 19ستمبر (کے ایم ایس) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے بھارتی رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہا ہے کہ دفعہ 370جس کے تحت مقبوضہ جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی ،کی منسوخی بھارتی آئین کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کو اس دفعہ کی منسوخی کا مودی حکومت کا فیصلہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حسنین …
تفصیل۔۔۔