نئی دہلی 09ستمبر(کے ایم ایس) بھارت میں جی20سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں تمام ممالک نے یوکرین میں جنگ پر اظہار تشویش کیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں تمام ملکوں پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ یوکرین میں دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے طاقت کے استعمال سے باز رہیں۔اعلامیے میں اتفاق کیا گیا کہ یوکرین تنازعے پر تمام ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 9 ستمبر, 2023
جی20 ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپناموثرکردار ادا کریں:علی رضا سید
برسلز09ستمبر(کے ایم ایس) کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے جی 20 ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے اس سلسلے میں امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، چین، فرانس، روس، کینیڈا، جاپان، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور ترکی سمیت جی 20کے سربراہان حکومت،سربراہان مملکت اور اعلیٰ ترین حکام کے …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری، جی 20ممالک مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دیں: طاہر اشرفی
لاہور 09ستمبر(کے ایم ایس) پاکستان علما ء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے عالمی برادری اور جی 20ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں مدد کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی نے آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے خطے کی دو ارب …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت جی20 کے مندوبین سے بھارت کی حقیقت چھپا رہی ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی 09ستمبر(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنماراہول گاندھی نے مودی حکومت پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ G20 سربراہی اجلاس کے مندوبین سے بھارت کی حقیقت چھپا رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا کہ مودی حکومت مہمانوں سے ملک کی حقیقت چھپا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے غریب لوگوں اور جانوروں کو چھپا رہی ہے۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔ایک اور خالصتان ریفرنڈم کل کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہوگا
وینکوور09ستمبر(کے ایم ایس)ا مریکہ میں قائم سکھوں کی تنظم” سکھزفار جسٹس ”(SFJ)کے زیر اہتمام ایک اور خالصتان ریفرنڈم کل( 10 ستمبرکو)کینیڈا کے شہر وینکوور میں گرو نانک سکھ گوردوارہ میں ہوگا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ وہی گوردوارہ ہے جہاں18جون کو کینیڈاکے سکھ رہنمااور خالصتان کے پرجوش حامی ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیاگیاتھا اور خالصتان نواز سکھ گروپوں نے اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ڈالی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکی طرف سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری
بھارتی مظالم کشمیریوں کواپنے مقصد سے دستبردار نہیں کراسکتے : حریت کانفرنس سرینگر09ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو ہراساں کرنے اور انہیں جدوجہد آزادی ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پرپکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اور پولیس اہلکار …
تفصیل۔۔۔غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
سرینگر 09ستمبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوںکی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے ایک بیان میں پارٹی رہنما …
تفصیل۔۔۔جی20ممالک تنازعہ جموں و کشمیرکے منصفانہ حل کے لئے اپنا کرادار ادا کریں: پاسبان حریت
مظفر آباد09 ستمبر (کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں وکشمیر نے نئی دہلی میں منعقدہ جی20سربراہ اجلاس میں شریک ہونے والے عالمی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ جموں و کشمیرکے منصفانہ حل کے لئے اپنا کرادار ادا کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ سے زائد بھارتی …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا شہید محمد ریاض کو خراج عقیدت
اسلام آباد09ستمبر(کے ایم ایس ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے معروف کشمیری حریت کارکن محمد ریاض المعروف ابو قاسم شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ محمد ریاض کے گھرانے کی تحریکِ آزادیِ کیلئے انتہائی بیش بہا قربانیاں ہیں، ان …
تفصیل۔۔۔پونچھ میں بھارتی پیراملٹری اہلکار لاپتہ
جموں 09 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سپاہی لاپتہ ہوگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں ایک پوسٹ پر تعینات بی ایس ایف اہلکار امیت پاسوان جمعہ کے روز سے لاپتہ ہے۔اہلکار کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس چوکی …
تفصیل۔۔۔