اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرنے پر ترکیہ کو سراہاہے۔ ڈاکٹر عارف علوی ترک بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل ایرکومنٹ تتلی اوگلو سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آج (منگل کو)اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 5 ستمبر, 2023
مشعال ملک کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش
اسلام آباد: انسانی حقوق کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ مشعال حسین ملک نے یہ بات آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیرقانونی طورپر نظر بند ہزاروں سیاسی کارکنوں ، صحافیوں …
تفصیل۔۔۔برطانیہ میں منعقدہ کانفرنس میں سید علی گیلانی کو خراج عقیدت
برمنگھم: برطانیہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے شہید قائد سید علی گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاجنہوں نے یکم ستمبر 2021کو حیدر پورہ سرینگر میں اپنی رہائشگاہ پر نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیاتھا۔ سید علی گیلانی کو ایک دہائی سے زائد عرصے تک اپنے گھر میں نظر بندرکھا گیا تھا۔تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ
نئی دہلی 05ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دفعہ370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر 16دن تک سماعت جاری رکھی۔ درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت کو بحال کیا جائے ۔ چیف جسٹس کی قیادت میں پانچ ججوں پر مشتمل …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاستوں کی یکجہتی حملے کی زد میں ہے: کانگریس
نئی دہلی : بھارت میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ریاستوں کی یکجہتی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت حملہ آور ہورہی ہے۔ کانگریس نے یہ بات بھارت کے ایوان صدر( راشٹرپتی بھون)کی جانب سے 9ستمبرکو جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دیے جانے والے عشائیے کے لئے دعوت ناموں پر” صدرہند”کے بجائے” صدر بھارت” لکھے جانے کے ردعمل میں کہی ہے۔ کانگریس کے …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کا روشن ستارہ اور پاکستانیت کی علامت تھے : مقررین سیمینار
مظفر آباد: تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے سلسلے میں آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں ایک سیمینارکا انعقاد کیاگیا جس میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ سیمینار کے مقررین نے سید علی گیلانی کو جموں وکشمیر کے تمام منقسم حصوں کی سب سے توانا آواز اور مقبوضہ ریاست میں پاکستانیت کی علامت قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ اگر مقبوضہ جموں وکشمیر میں سید علی گیلانی …
تفصیل۔۔۔فاروق رحمانی کی طرف سے شیخ تجمل الاسلام کو شاندار خراج عقیدت
اسلام آباد 05اگست (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما محمد فاروق رحمانی نے معروف کشمیری دانشور اور کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کو ان کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کے ایم ایس کے ڈائریکٹر کی …
تفصیل۔۔۔میرے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، ممتا بنر جی
کولکتہ 05اگست (کے ایم ایس) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے کولکتہ میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اگر وہ کچھ خریدتی ہیں تو کیا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسے بھارتی …
تفصیل۔۔۔کشمیری ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے دعاگو ہیں: جی اے گلزار
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے پاکستان کو اس کے یوم دفاع پر مبارکباد دیتے ہوئے 1965کی جنگ کے ان ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔ غلام …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں کیخلاف طالبات کا احتجاج
جموں 05اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بانیہال کی طالبات نے ہندوتوا نظریہ سے وابستگی کی بنیاد پر اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلع رام بن کے اس قصبے سے گزرنے والی سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ احتجاج میں شامل طالبات کاکہنا تھا کہ …
تفصیل۔۔۔