سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میںایک میڈیا انٹرویو میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بی جے پی کی کٹھ پتلیاں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 4 ستمبر, 2023
مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ نے کشمیری نوجوان کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک کشمیری نوجوان کی غیر قانونی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ بشیر احمد ٹاک نے جسٹس سنجے دھر کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے بنچ کے سامنے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے گلشن پورہ کے رہائشی نوجوان ثاقب اکبر وازہ کی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع ریاسی میں ایک اور کشمیری نوجوان کوشہید کردیا ہے ۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے تلی مہور میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
تفصیل۔۔۔عالمی ماہر کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت بھڑکانے پر مودی حکومت کی شدید مذمت
اسلام آباد عالمی ماہرین نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے پر نریندر مودی کی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔ ڈویلپمنٹ سٹڈیز کے ماہر ڈاکٹر سوم دیپ سین نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ بھارت کا رویہ نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کی وضاحت خصوصا دانستہ طور پر مسلمانوں کی تباہی کا باعث بننے والے حالات کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ علاقے میں سچ ناپید ہوچکا ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں سچ ناپید ہوچکا ہے اور اگست 2019کے بعدسے حقائق کوبیان کرنا اپنے خلاف انتقامی کارروائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ محبوبہ مفتی نے یہ بات ”کوئی بھی خبر آپ کی آخری خبر ہوسکتی ہے ”کے عنوان سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہیں ہو سکتی : وزیر اعظم کاکڑ
اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اوربھارت کے درمیان تجارتی روابط بحال نہیں ہو سکتے۔ اتوار کی شب ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت بحال نہیں ہو سکتی۔پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر بنیادی ہے، لیکن جب ہم …
تفصیل۔۔۔بھارت :منی پور کی صورتحال غیرمعمولی ہے: آسام رائفلزکا اعتراف
نئی دہلی04 ستمبر (کے ایم ایس)اگرچہ مودی حکومت منی پور کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن براہ راست بھارتی فوج کے ماتحت کام کرنے والی آسام رائفلز کا تازہ بیان حساس سرحدی ریاست میں جاری غیر مستحکم صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی سی نائر نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ منی پور کی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں بننے والی ادویات موت بانٹ رہی ہیں
جموں04 ستمبر (کے ایم ایس) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)نے بھارت میں تیار کردہ دوائیوں سے ہونے والی اموات کے بارے میں اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گیمبیا اور ازبکستان میں ہونے والی اموات نے بین الاقوامی شہ سرخیوں میں جگہ پائی ہے جس سے بھارت کی دواسازی کی صنعت میں ادویات کے معیارپر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق …
تفصیل۔۔۔آخری کوکی خاندانوں کو بھی منی پور کے دارالحکومت سے جبری طورپر نکالاگیا
امپھال04 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں اقلیتی مسیحی قبیلے”کوکی” سے تعلق رکھنے خاندانوں نے کہا ہے کہ انہیں ریاستی دارالحکومت امپھال شہر سے جبری طوپرنکالا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی آسام رائفلز اور منی پور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم 2 ستمبر کو علاقے میں مقیم آخری کوکی خاندانوں کو زبردستی وہاں سے نکالنے کے لیے امپھال کے نیو لیمبولین پہنچی ۔انہیں دارالحکومت …
تفصیل۔۔۔برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ کسی فوری تجارتی معاہدے کو خارج از امکان قراردیا
لندن04 ستمبر (کے ایم ایس) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے بھارت میں مودی حکومت سے مکمل مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی کے ساتھ کسی فوری تجارتی معاہدے کو خارج ازامکان قراردیا ہے جس سے بھارت کے لیے نئی دہلی میں جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر مجوزہ معاہدے کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم نے …
تفصیل۔۔۔