سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے عاشق احمد خان نامی نوجوان کو ایک چھاپے کے دوران کیا۔ گرفتار نوجوان ضلع کے علاقے نیلورہ خان محلہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر سوشل …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 21 ستمبر, 2023
وزیر خارجہ کا عالمی تنازعات کے پرامن حل پر زور
نیویارک : پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تمام عالمی تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیاہے۔ جلیل عباس جیلانی نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی تشویشناک حد تک خلاف ورزیاں جاری ہیں
واشنگٹن 21ستمبر (کے ایم ایس) اقلیتی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرنس نے کہا ہے کہ بھارت میں بنیادی حقوق بالخصوص مذہبی اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل اور تشویشناک حد تک خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے زیر اہتمام ایک سماعت کے دوران کہا کہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:پولیس کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرینگر سے گرفتار
سرینگر 21ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینک کے افسر کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کی ایک ٹیم نے سرینگر کے علاقے سنت نگر میں ڈی ایس پی شیخ عادل مشتاق کے گھر کی تلاشی لی۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس نے اہم …
تفصیل۔۔۔نریندر مودی خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے ،مشعال ملک
فیصل آباد 21ستمبر (کے ایم ایس) وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ کے کینیڈا میں قتل سے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔کینیڈا ،انڈیا سفارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل کردیں
اوٹاوا 21ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اور بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزہ سروسز معطل کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب میں خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی ،جس کے بعد کینیڈا نے ملک میں بھارتی سفارت کار …
تفصیل۔۔۔محمود ساغر کا ترک صدر کے نام خط ،جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا
اسلام آباد 21ستمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینئر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے ترک صدر کے نام ایک خط میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام …
تفصیل۔۔۔کینیڈا نے بھارت کی سفری ہدایات کو مسترد کردیا
اوٹاوا21ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا نے بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں مقیم بھارتی شہریوں کیلئے جاری کی گئی سفری ہدایات کو مسترد کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرانے کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں خصوصا طلبا، جو کینیڈا جانے کے خواہشمند ہیں یا وہاں مقیم ہیں انہیں محتاط رہنے کی …
تفصیل۔۔۔کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور لیڈر سکھدول سنگھ قتل
ونی پگ 21ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک اورلیڈر سکھدول سنگھ ڈونیکے کو ونی پگ شہر میں گولی مارکر قتل کردیاگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے بھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کرررکھے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے …
تفصیل۔۔۔صدر بائیڈن سکھ لیڈر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ، جان کربی
واشنگٹن 21ستمبر (کے ایم ایس) امریکہ کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کینیڈین وزیر اعظم کی طرف سے ملک میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جان کربی نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ صدر بائیڈن نے بھارت پر …
تفصیل۔۔۔