جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی تنازعہ کشمیرکا حل ہے، بھارت نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہاہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب نیویارک 22ستمبر (کے ایم ایس ) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے اورہم بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 22 ستمبر, 2023
اسلامی ممالک کا اتحاد ہی مسئلہ فلسطین و کشمیر، اسلامو فوبیا سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹ سکتا ہے ، حافظ طاہر اشرفی
لاہور22ستمبر (کے ایم ایس ) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا اتحاد ہی فلسطین او رکشمیر کے تنازعات اور اسلامو فوبیا سے پیدا ہونے والی صورتحال و دیگر مسائل سے نمٹ سکتا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کو بحیثیت سربراہ او آئی سی مسئلہ کشمیر و …
تفصیل۔۔۔کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے، جلیل عباس جیلانی کا الجزیرہ کو انٹرویو
نیویارک 22ستمبر (کے ایم ایس ) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد علاقائی امن کو یقینی بنانے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ہتھیاروں کی غیر ضروری دوڑ کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر الجزیرہ …
تفصیل۔۔۔پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرتے رہنا چاہیے،بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھارہا ہے
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو نیویارک 22ستمبر (کے ایم ایس ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومتوں سے قطع نظر ہمیں مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرتے رہنا چاہیے، ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نگراں …
تفصیل۔۔۔ایشین گیمز :چین کا اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی3بھارتی ایتھلیٹس کوویزاجاری کرنے سے انکار
بیجنگ 22 ستمبر (کے ایم ایس) چین نے 3 بھارتی خواتین ایتھلیٹس کو ایشین گیمز میں شرکت کیلئے ویزاجاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین نے ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جن تین بھارتی ایتھلیٹس کوویزادینے سے انکار کیا ہے ان کا تعلق ریاست اروناچل پردیش سے ہے۔ چین کے مطابق اروناچل پردیش اس کا علاقہ ہے جس پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر …
تفصیل۔۔۔سیکریٹری امور کشمیر کی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات ،27اکتوبرکویوم سیاہ منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال
اسلام آباد 22 ستمبر (کے ایم ایس) سیکریٹری امور کشمیر بابر حیات تارڑ نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد سے ملاقات کی اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفدمیں سیکرٹری جنرل شیخ عبد المتین اور …
تفصیل۔۔۔ویانا میں پاکستان اور بھارت کے حکام کی مستقل ثالثی عدالت کی کارروائی میں شرکت
ویانا22 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان اور بھارت کے حکام نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھارت کے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی گھر منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات پرمستقل ثالثی عدالت کی کارروائی میں شرکت کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی درخواست پر عالمی بنک کی طرف سے مقرر کردہ غیر جانبدار ماہر نے یہ اجلاس بدھ اور جمعرات کو بلایا …
تفصیل۔۔۔میر واعظ عمر فاروق کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر زور
کشمیر علاقائی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے ، طویل نظر بندی سے رہائی کے بعد جامع مسجد میں خطاب سرینگر22 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے چاربرس سے …
تفصیل۔۔۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ
جنیوا22ستمبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال اور علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج جینوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے اجلاس میں شریک …
تفصیل۔۔۔ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی مصدقہ معلومات موجود ہیں، جسٹن ٹروڈو
نیویارک 22 ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہا ہے کہ بھارت کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کی مصدقہ معلومات موجود ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمارے پاس یہ سمجھنے کی مصدقہ وجوہات موجود ہیں کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں۔انہوں …
تفصیل۔۔۔