سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک اور بھارتی فوجی کی لاش ملی ہے جس سے بدھ کو بھارتی فورسز پرحملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5ہو گئی ہے ۔ بدھ کو اسلام آبادمیں کوکرناگ کے علاقے گڈول میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل،میجر اورڈی ایس پی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 18 ستمبر, 2023
کینیڈا نے بھارت کیلئے طے شدہ تجارتی مشن ملتوی کر دیا
نئی دلی کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر بھی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کینیڈا نے آئندہ ماہ اکتوبر میں بھارت کے لیے طے شدہ تجارتی مشن ملتوی کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈا کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ اکتوبر میں بھارت کے لیے طے شدہ تجارتی مشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی حکام نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی سرگرمیوں پر اعتراضات کے …
تفصیل۔۔۔گجر بکر وال برادریوں کا غیر قبائلی برادریوں کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے اقدام کیخلاف احتجاج کا انتباہ
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گجر اور بکروال قبائلی برادریوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر پہاڑی اوردیگر برادریوں کو شیڈول ٹرائب کادرجہ دینے کی کوشش کی گئی تو وہ زبردست احتجاج کریں ۔ گجر اور بکروال قبائلی برادریاںاس اقدام کی سخت مخالفت کررہی ہیں ۔ گجروں اور بکروال دونوں برادریوں کے ہزاروں افراد نے سرینگر میں ایک …
تفصیل۔۔۔اترپردیش : مندر کے احاطے میں نماز پڑھنے پر مسلم خاتون اور اسکی بیٹی گرفتار
بریلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے شیو مندر کے احاطے میں نماز ادا کرنے پر پولیس نے ایک مسلم خاتون خاتون اور اس کی بیٹی اور امام مسجد کوگرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کیسر پور گائوں کی سرپنچ کے شوہر پریم سنگھ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی اور38سالہ خاتون نذیرہ ،اسکی بیٹی اور امام مسجد عالم چمن شاہ کو گرفتار کرلیا ہے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے ایک کشمیری صحافی اور3کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون لاگو کر دیا
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر اور کشتواڑ اضلاع میں ایک کشمیری صحافی ماجد حیدری اور3 کشمیری نوجوانوں پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ماجدحیدری کی والدہ نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ پولیس نے انکے بیٹے پر کالاقانون پی ایس اے لاگو کر کے …
تفصیل۔۔۔گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے کشمیری طلباء پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گوردوارہ پربندھک کمیٹی ضلع بارہمولہ نے بھارتی ریاست پنجاب کی دیش بھگت یونیورسٹی میں کشمیری طلبا کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار پرمجیت سنگھ نے ایک بیان میں اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں 22طالبات سمیت …
تفصیل۔۔۔ڈاکٹرفائی کی کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی اپیل
واشنگٹن: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کے لئے عالمی رہنمائوں کے نیویارک پہنچنے پر ورلڈ فورم کا فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین اور ممتاز کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فائی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے جنگلات میں سی آر پی ایف کی” کوبرا” کمپنیاں تعینات
سرینگر18ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جنگلوں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (CoBRA) کوبرا کمپنیاں تعینات کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراملٹری فورس کی دو کوبرا کمپنیاں مجاہدین سے نمٹنے کے لیے کپواڑہ کے جنگلات میں تعینات کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ کوبرا کمپنیاں …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت نظربند رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے: حریت کانفرنس
سرینگر18ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ حریت رہنمائوں، کارکنوں اور عام لوگوں کو کالے قوانین کے تحت نظربند کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوں کی …
تفصیل۔۔۔بھارت حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے: غلام محمد صفی
اسلام آباد18ستمبر(کے ایم ایس)تحریک حریت جموں کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کررکھاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں …
تفصیل۔۔۔