سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر میں سڑکوں کی سخت خستہ حالی کی وجہ سے صوفی بزرگ مخدوم صاحبؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمندوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ مزار پر آنے والے عقیدت مندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ مزارکی طرف جانے والی تینوں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 6 ستمبر, 2023
سرینگر: ”کے پی پی اے“ کا مشتاق علی،شفاعت صدیقی کو خراج عقیدت
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”کشمیر پریس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن“ (کے پی پی اے) نے سینئر فوٹو جرنلسٹ مشتاق علی کو ان کی 28ویں برسی اور شفاعت صدیقی کو ان کی 9ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے پی پی اے نے ایک بیان میں مشتاق علی کو خراج عقیدت پیش کیا جو 10 ستمبر 1995 کو سری …
تفصیل۔۔۔بھارت: گروپ20سربراہ اجلاس سے قبل دہلی میں غریبوں کے سینکڑوں گھر مسمار
نئی دہلی: بھارت میں گروپ 20سربراہ اجلاس سے قبل جنوری سے اب تک غریبوں کے سینکڑوں مکانات اور سڑک کنارے لگے سٹالز کو منہدم کر دیا گیا ہے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر اور روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔ درجنوں جھونپڑیوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔ بہت سے رہائشیوں کو انہدام کے عمل سے کچھ ہی دیر قبل بے دخلی کے نوٹس موصول ہوئے۔حکام کا دعویٰ ہے …
تفصیل۔۔۔منی پور: مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی
امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فورسز اہلکاروں نے آج (بدھ) ریاست کے ضلع بشنو پور کے علاقے فوگاکچھاو¿ اکھائی میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں تین درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین …
تفصیل۔۔۔برطانیہ نے شہریوں کوکشمیر، بھارت کے کچھ حصوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کر دی
06 ستمبر:برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر اور بھارت کے کچھ علاقوں کے سفر سے گریر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ ایڈوائزری حکومت برطانیہ کے محکمہ خارجہ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے جاری کی ہے۔ یف سی ڈی او نے شہریوں کو مقبوضہ جموںوکشمیر کے پہلگام، گلمرگ، سونمرگ اورسری نگر شہر کا سفر نہ کرنے کا …
تفصیل۔۔۔پونچھ: بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کر دیے
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو نوجوان شہید کردیے۔ فوجوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے منڈی میں کنٹرول لائن کے نزیک ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن تھا۔
تفصیل۔۔۔منی پور میں تشدد جاری ہے لیکن مودی حکومت کے لیے حالات معمول کے مطابق ہیں: کانگریس
نئی دہلی 06ستمبر (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی نے ریاست منی پور میں جاری تشدد پر نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جیرام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نئی دہلی میں جی 20کااجلاس ہو رہا ہے جبکہ وادی امپھال کے تمام 5اضلاع اگلے 5 دنوں تک مکمل …
تفصیل۔۔۔قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر، جموں میں احتجاجی مظاہرے
سرینگر 06ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے بینر تلے معذور افراد نے سرینگر کے پریس انکلیو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ماہانہ پنشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جو بقول ان کے کئی …
تفصیل۔۔۔یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد 06ستمبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے 6ستمبر 1965کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاجس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ 6ستمبر یوم …
تفصیل۔۔۔یوم دفاع پاکستان پر مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹرچسپاں
سرینگر 06ستمبر (کے ایم ایس) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہدکی غیر متزلزل پاکستانی حمایت کو سراہاگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹر متلاشیان آزادی کشمیر اور جموں و کشمیر سوشل یوتھ فورم سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور …
تفصیل۔۔۔