اسلام آباد 12 مئی (کے ایم ایس)جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے کشمیری طلباکے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کے بھارتی حکمنامے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی ہائیر ایجوکیشن حکام کے نوٹیفکیشن کو کشمیریوں کو …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: مئی 2022
ظفر اکبربٹ اور دیگر کے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت فردجرم کی مذمت
اسلام آباد12مئی (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء الطاف احمدبٹ نے حریت رہنما ظفر اکبر بٹ اور سات دیگر کشمیری رہنمائوں کے خلاف غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت کرنے پر جھوٹے الزامات پر مبنی فرد جرم عائد کرنے پر بھارتی حکومت کی مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں بھارت کے بدنام زمانہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں سرکاری ملازم ہلاک
سرینگر12 مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بڈگام میں ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل دفتر چاڈورہ کے ملازم راہل بٹ پردفتر کے احاطے میں فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب …
تفصیل۔۔۔بھارتی فضائیہ کا سارجنٹ جاسوسی کے الزام میں گرفتار
نئی دلی 12 مئی (کے ایم ایس) بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانپور کے رہائشی بھارتی فضائیہ کے سارجنٹ دیویندر کمار شرما کو دفاعی تنصیبات سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دیویندر شرما سبروتو پارک نئی دلی میں واقع ائیر فورس ریکارڈ آفس میں ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ کے طورپر کام کر رہا …
تفصیل۔۔۔پروفیسر بٹ کا پاکستان، بھارت کے درمیان نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
سرینگر 12 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مقررہ وقت میں نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر بٹ نے او پی شاہ …
تفصیل۔۔۔پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار اورنتیجہ خیز مذاکرات پر زور
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی تلاشی کی کارروائیاں جاری سرینگر 12 مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے تنازعہ کشمیر کوپاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ایک مقررہ مدت میں حل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو یقینی بنایاجاسکے ۔ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں بغاوت کے قانون کا پر امن ناقدین پر بے جا استعمال کیاگیا،اقوام متحدہ
نئی دلی 12 مئی (کے ایم ایس) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ بھارت میں بغاوت سے متعلق قانون کاپرامن ناقدین کے خلاف بڑے پیمانے پربے جا استعمال کیا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے یہ بات ایک ٹویٹ میں بغاوت کے قانون پرازسرنو نظرثانی مکمل ہونے تک بھارتی حکومت کواس قانون کے تحت مقدمات کے اندراج سے روکنے …
تفصیل۔۔۔قومی اسمبلی:مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنیکی بھارتی کوشش کی مذمت
اسلام آباد 12 مئی (کے ایم ایس) قومی اسمبلی نے آج ایک متفقہ قرارداد میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد حلقہ بندی کمیشن کے ذریعے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارت کی حالیہ کوشش کی مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدام کا مقصد …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:حلقہ بندی کی مشق غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بلاول بھٹو
اسلام آباد 12 مئی (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حلقہ بندی کی مشق غیرقانونی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے …
تفصیل۔۔۔پاکستان ہٹ دھرم بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا :حناربانی
اسلام آباد 12 مئی (کے ایم ایس) خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان ہٹ دھرم بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حنا ربانی کھر نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی …
تفصیل۔۔۔