عالمی برادری سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل سرینگر 07مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اس دوران مکینوں کو ڈرایا،دھمکایا اور ہراساں کیاجارہاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پولیس اور …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: مئی 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر:بلال صدیقی کا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراظہار تشویش
سرینگر07 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور یونائیٹڈ ریزسٹنس فورم(یو آر ایف) کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلال احمد صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کے حد بندی کمیشن کی سفارشات کی شدید مذمت
اسلام آباد07مئی (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے مودی حکومت کے نام نہاد حد بندی کمیشن کی سفارشات اور فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے جس کا مقصد علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرناہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کمیشن کی سفارشات اور …
تفصیل۔۔۔بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بے دردی سے کشمیریوں کو قتل کر رہا ہے
سرینگر 07مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما عبدالصمد انقلابی نے بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں شہید ہونے والے کشمیر ی نوجوانوں کو شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بے رحمانہ قتل سے انکی تحریک مزاحمت کو دبانے میں ہرگز کامیاب …
تفصیل۔۔۔بھارتی حد بندی کمیشن نے کشمیریوں کو بے اختیار کیا،حسنین مسعودی
سرینگر 07 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس (ر)حسنین مسعودی نے کہا ہے کہ بھارتی حد بندی کمیشن نے علاقے کے لوگوں کو بے اختیار کیا ہے اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنو تشکیل کا سارا عمل بھارتیہ جنتاپارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حسنین مسعودی نے سری نگر میں ایک …
تفصیل۔۔۔بڈگام: ڈریگام کے رہائشیوں کا اپنے حلقے کو چرار شریف کے حلقے میں ضم کیے جانے کیخلاف مظاہرہ
سرینگر 07 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے ڈریگام Drygamمیں لوگوں نے بھارتی انتخابی حد بندی کمیشن کی طرف سے اپنے علاقے کو چرار شریف حلقے میں ضم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ انکے علاقے کو 35کلو میٹر دور چرا ر شریف کے حلقے میں ضم کرنا ہمارے ساتھ ساتھ شدید ناانصافی ہے ۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :ژالہ بای کے باعث فصلوں، سبزیوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان
سرینگر07مئی(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں کے ساتھ شدید ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے فیروز پورہ ٹنگمرگ قریباً پانچ منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ باری کے سبب دھان کی فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو کافی نقصان پہنچا۔مشہور سیاحتی …
تفصیل۔۔۔خالصتان ریفرنڈم: کل اٹلی میں پولنگ ہوگی
بریشیا (اٹلی) 07 مئی (کے ایم ایس): خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں کل (اتوار) اٹلی میں ووٹنگ ہوگی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اٹلی کے شہر بریشیا میں ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ علیحدہ سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31 اکتوبر کو لندن سے ہوا تھا اور اب تک برطانیہ اور دیگر ملکوں کے مختلف شہروں میں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں، ایجنسیوں کی طرف محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری
سرینگر 07مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے اور اس دوران مکینوں کو ڈرایا،دھمکایا اور ہراساں کیاجارہاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پولیس اور پیراملٹری فورسز نے بارہمولہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، ڈوڈہ اور جموں اضلاع کے مختلف …
تفصیل۔۔۔جموں:بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند رہنما کے گھر، دفتر پر چھاپہ مارا
جموں 07 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے پندرہ سال پرانے ایک مقدمے میں غیر قانونی طورپر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد شریف سرتاج کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماراہے۔ پولیس نے 2007 میں درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں جموں کے علاقے سنجوان اور کھٹکان تالاب میں شریف سرتاج کے گھر اور دفتر …
تفصیل۔۔۔