مظفرآباد11 دسمبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ نے آج (اتوار) دارلحکومت مظفر آباد میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تینوں رہنماﺅں نے دیرینہ تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ او آئی سی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 11 دسمبر, 2022
چندی گڑھ:کانفرنس کے مقررین کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
چندی گڑھ11دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی پنجاب کے دارلحکومت چندی گڑھ میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروںسے اسکا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ روز”انسانی حقوق کے عالمی دن “ کے موقع پر منعقدہ سیمینار میںانسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ وکلا، دانشوروں اور طلباءکی ایک بڑی …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر” او آئی سی“ کی ترجیحات میں شامل ہے، حسین براہیم طحہٰ
مظفر آباد11دسمبر (کے ایم ایس)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر او سی آئی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب دلانے کیلئے دورے پر آئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حسین براہیم طحہ …
تفصیل۔۔۔کرناٹک:بی جے پی نے ٹیپو سلطان کی شروع کی گئی رسم”سلام آرتی“کا نام تبدیل کر دیا
بنگلورو11دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی حکومت نے شیر میسور ٹیپو سلطان کی طرف سے شروع کی گئی رسم” سلام آرتی“ کا نام بدلنے کا فیصلہ کیاہے۔ ٹیپو سلطان نے اس وقت کی ریاست میسور کی فلاح و بہود کیلئے ”سلام آرتی“ کے نام سے پوجا کرائی تھی۔ انگریزوں کے خلاف لڑائی میں انکی شہادت کے بعد بھی ریاست بھر کے مندروں میں یہ پوجا کی …
تفصیل۔۔۔انقرہ: کانفرنس کے مقررین کا مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
انقرہ 11 دسمبر (کے ایم ایس) ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ”قبضے کا بیانیہ اور بین الاقوامی قانون کا دائرہ: مقبوضہ کشمیر کا ایک جائز“ کے عنوان سے کانفرنس …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش
قابض انتظامیہ نے سوپور میں حریت کارکن کا گھر مسمار کر دیا سری نگر11 دسمبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنماوں میر واعظ عمر فاروق اور شبیر احمد شاہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے، جو گزشتہ تین برس …
تفصیل۔۔۔نریندر مودی کو ایک ٹویٹ سے تکلیف ہوئی لیکن 135اموات سے نہیں
نئی دہلی11دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میں ترنمول کانگریس کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 135لوگوں کی موت سے نہیں بلکہ ایک ٹویٹ سے تکلیف ہوئی ہے۔ گوکھلے کو نریندر مودی کے خلاف مبینہ جعلی ٹویٹ کے الزام میں تین دنوں میں دو بار گرفتار کیا گیا۔ ساکیت گوکھلے نے اپنی کئی ٹویٹس میں کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ مجھے …
تفصیل۔۔۔بی جے پی دہلی میں ہمارے کونسلروں کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے: عام آدمی پارٹی
نئی دہلی11دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میں عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کی میونسپل کارپوریشن میں حال ہی میں منتخب ہونے والے ہمارے کونسلروں کوخریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالاراجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی میں بلدیاتی انتخابات میں 30سے کم نشستیں حاصل کرنے اور گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کسانوں کی احتجاجی تحریک ایک بار پھرشروع ہوگئی
نئی دہلی11دسمبر(کے ایم ایس) بھارت میں کسانوں نے حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھراحتجاجی تحریک شروع کردی ہے اورکسانوں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ روز دہلی کے نیکری بارڈر پہنچ گئی۔ کسانوں نے ایم ایس پی نافذ کرنے اورقرض مکمل طورپر معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ”چندیگڑھ کوچ” کا اعلان کردیا ہے۔دراصل کسانوں نے ہریانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو مدنظررکھتے ہوئے چندیگڑھ پہنچنے کا …
تفصیل۔۔۔ہیپاٹائٹس اے سے دو بچوں کی موت کے بعد جنوبی کشمیر کے گائوں میں خوف و ہراس
سرینگر11دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہیپاٹائٹس-اے میں مبتلا اسکول کے دو بچوں کی موت کے بعد جنوبی کشمیر کے گائوں ترکہ تاچھلو میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلع کولگام کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے صحافیوںکو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض کی جانچ کے لئے ایک پرائیویٹ سکول کے پندرہ بچوں کے نمونے لیے گئے تھے۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔