Daily Archives: 12 دسمبر, 2022

دلی ہائی کورٹ نے این آئی اے کیخلاف آسیہ اندارابی کے مقدمے کی سماعت 28فروری تک ملتوی کر دی

نئی دلی12دسمبر(کے ایم ایس) دلی ہائی کورٹ نے دو کشمیری خواتین حریت رہنمائوں آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی جانب سے بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے سرینگر میں ان کے گھر اور گاڑی ضبط کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 28 فروری مقرر کی ہے ۔این آئی اے نے 2018میںآسیہ اندرابی اور …

تفصیل۔۔۔

وزیر پارلیمانی امور کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیرمرتضی جاوید عباسی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کی ہے۔ مرتضی جاوید عباسی نے آج حویلیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی ناقابل فہم …

تفصیل۔۔۔

نئی دلی کی عدالت نے عمر خالد کو عبوری ضمانت پر رہا کردیا

نئی دلی12دسمبر(کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے آج جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کی فروری 2020میں دلی میں فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق ایک مقدمے میں سات دن کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے فسادات کے سلسلے میں عمر خالد سمیت متعدد طلبا، سیاسی اور سول سوسائٹی کے ارکان کو گرفتار کیا تھااور ان …

تفصیل۔۔۔

وزیر اعظم کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کاخیرمقدم

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کو سراہا ہے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے ملاقات کی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نومبر 2021میں یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے …

تفصیل۔۔۔

نئی دلی کی عدالت نے نعیم خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

نئی دلی12دسمبر(کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء نعیم احمدخان کی ان کے خلاف2017میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ نعیم احمد خان کو بھارتی حکام نے تحریک آزادی جاری رکھنے پر 17جولائی 2017کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نئی دہلی کی بدنام زمانہ …

تفصیل۔۔۔

انقرہ اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کو مسترد کردیاگیا

انقرہ 12 دسمبر (کے ایم ایس) ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کشمیر کانگریس کے اختتام پر جاری ہونیو الے اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، غیر قانونی تسلط اور ظلم و تشددکومستر کرتے ہوئے کشمیری عوام کوانکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے سے بھارت کے مسلسل انکار کی مذمت کی گئی ہے ۔ کانگریس کا انعقاد لیگل فورم فار کشمیر نے سینٹر فار …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیرکے صحافی سمعان لطیف کو اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے ایوارڈ سے نوازاگیا

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کشمیری صحافی سمعان لطیف کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایوارڈ سے نوازاہے۔ نیویارک کے سیپریانی 25براڈوے میں بلیک ٹائی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سفارتکاروں، عالمی ادارے کے اعلیٰ حکام، ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات، انسانی حقوق کے کارکنوں، کارپوریٹ اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندوں اوردنیا بھر سے صحافیوںنے شرکت کی۔ سمعان …

تفصیل۔۔۔

بھارت: مجھے ووٹ نہیں دو گے تو میں تمہارا کوئی کام نہیں کروں گا:بی جے پی رکن اسمبلی کی مسلمانوں کو دھمکی

  بنگلور12دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میںبی جے پی کے ایک رکن اسمبلی پریتم گوڑا نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر تم مجھے ووٹ نہیں دو گے تو میں تمہارا کوئی کام نہیں کروں گا۔ پریتم گوڑا نے مسلمانوں سے کہاکہ تم نے تین انتخابات میں ووٹ نہ دے کر مجھے دھوکہ دیا ہے۔ چھ ماہ میں دوبارہ انتخابات ہوں گے اور اگر تم نے مجھے دوبارہ دھوکہ …

تفصیل۔۔۔

او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر محمود احمد ساغر کی سربراہی میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے کشمیردشمن اقدامات پر ایک یادداشت پیش کی۔ وفد نے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کو جو کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی ہیں …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں تمام خاندانوں کے لیے منفرد شناختی نمبر نگرانی کا ایک اور ہتھکنڈا ہے:محبوبہ مفتی

سرینگر12دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے دیگر سیاسی جماعتوں اورتنظیموں کی طرح تمام کشمیری خاندانوں کا ایک مستند، تصدیق شدہ اور قابل اعتماد ڈیٹا بیس بنانے کے مودی حکومت کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تمام خاندانوں کے لیے منفرد آئی ڈی بنانے کا …

تفصیل۔۔۔