Daily Archives: 13 دسمبر, 2022

بھارتی پولیس نے 8بے گناہ کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی

سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے 8بے گناہ کشمیریوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔ پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں ان نوجوانوں کو رواں سال کے شروع میں ایک بارودی سرنگ کی برآمدگی سے متعلق ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا ہے۔رواں سال جون میں ضلع شوپیان کے علاقے آرمولہ لاسی پورہ …

تفصیل۔۔۔

جوہر ٹائون لاہورکے دھماکے میں ” را” ملوث ہے جس کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد 13دسمبر(کے ایم ایس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 23جون 2021کو جوہر ٹائون لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی” را” ملوث ہے جس کے واضح ثبوت ہمارے پا س موجود ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب عمران محمود کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کیا …

تفصیل۔۔۔

سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک لاکھ سے زائد کتابیں جل کر خاکستر ہوگئیں

سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک لاکھ سے زائد کتابیں جل کر خاکسترہو گئیں۔ سرینگر کی ریگل لین میں ممتا بک ڈپو میں پیر کی رات کو آگ لگنے سے ہزاروں کتابیں جل گئیں۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے فورا بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ دو فائر انجنوں اور آگ بجھانے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے پلوامہ میں بے گناہ نوجوان کو گرفتار کر لیا

سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان کو جس کی شناخت یاور بشیر ڈار کے طورپر ہوئی ہے، پلوامہ کے علاقے بنڈزو میںبھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کی ایک مشترکہ چوکی پر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز …

تفصیل۔۔۔

کشمیری وفد نے ترک قیادت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کردیا

انقرہ 13دسمبر(کے ایم ایس)کشمیری نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے تر کیہ کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اہم رہنمائوں سے ملاقاتیںکرکے انہیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کردیا۔ وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما غلام محمد صفی ، شیخ عبدالمتین اورجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت نے پاکستانی ویب سیریز” سیوک: دی کنفیشنز ” پر پابندی لگا دی

نئی دہلی13دسمبر(کے ایم ایس)نریندر مودی کی قیادت میں فرقہ پرست بھارتی حکومت نے پاکستانی ویب سیریز” سیوک: دی کنفیشنز ”پر پابندی لگا دی ہے اور ویب سیریز نشر کرنے والے اوٹی ٹی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ” Vidly TV”کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ آن لائن سیریز میں آپریشن بلیو سٹار اور ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت ، گراہم سٹینز نامی عیسائی پادری کے قتل، مالیگائوں دھماکوں، سمجھوتہ ایکسپریس …

تفصیل۔۔۔

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے: صدر علوی

اسلام آباد13دسمبر(کے ایم ایس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سخت نوٹس لے۔ صدر مملکت نے یہ بات آج (منگل کو)اسلام آباد میں قازقستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین کوشانوف یرلان زاکانووچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت بے …

تفصیل۔۔۔

یوتھ فورم فارکشمیرنے امن کے پیغام کے طور پر 200پرندے آزاد کر دیے

اسلام آباد13دسمبر(کے ایم ایس) انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر نے حال ہی میں منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں دنیا کو امن کا پیغام دینے کے لیے اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں 200پرندے آزاد کردیے۔ اس دن کو منانے کے لیے سیاستدان، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن، رضاکار اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت کئی معروف لوگ یوتھ فورم کے …

تفصیل۔۔۔

نعیم خان کی درخواست ضمانت مستر د کرنے پر ، حریت کانفرنس کی بھارتی عدلیہ پر کڑی تنقید

سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بغیر کسی جرم کے بھارتی جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو انصاف دینے سے انکار پر بھارتی عدلیہ اورمودی حکومت کے اتحاد کی مذمت کی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزنئی دلی کی ایک عدالت کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے …

تفصیل۔۔۔

برطانیہ میں منعقدہ کانفرنس میں عالمی برادری سے کشمیراور فلسطین پر قبضہ ختم کرانے کی اپیل

برمنگھم 13دسمبر(کے ایم ایس)برمنگھم میں منعقدہ کانفرنس میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین پر بھارت اور اسرائیل کے غیر قانونی قبضوں کو ختم کرانے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ ”کشمیر سے فلسطین تک۔قبضہ ایک جرم ہے”کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ، فلسطین سالیڈیرٹی کمپین اورسٹاپ دی وار کوئلیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ …

تفصیل۔۔۔