نئی دلی 26 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کوتشددکا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیاہے۔ بی ایس ایف اہلکارکو ریاست کے ضلع ناڈیاڈ کے علاقے چکلاسی میں اپنی بیٹی کی ایک فحش ویڈیو جاری کئے جانے پر اعتراض اور احتجاج کرنے پر اسے تشددکا نشانہ بنا کر ہلاک کیاگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بی ایس ایف …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 26 دسمبر, 2022
پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے،خواجہ آصف
لاہور 26 دسمبر (کے ایم ایس) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ لاہور میں خواجہ محمد رفیق کے 50ویں یوم شہادت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے …
تفصیل۔۔۔بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر بیلسٹک میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے
نئی دلی 26 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد پر سو سے زیادہ بیلسٹک میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ بھارت رواں ماہ کے آغازمیں لائن آف ایکچول کنٹرول پرچین کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے بعد چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد پر سو سے زیادہ بیلسٹک میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے …
تفصیل۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری طلبہ غیر محفوظ ، ان پر حملے اور تشدد کے واقعات معمول بن گیا
علی گڑھ 26 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک کشمیری اسکالر پر تشدد کے خلاف بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا نے احتجاجی مارچ کیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر کشمیری طلبا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھاجا رہا ہے۔یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر زبیر الطاف …
تفصیل۔۔۔ہندو دشمنوں کا سرکاٹنے کیلئے ہتھیاراپنے ساتھ رکھیں ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر
کولکتہ 26 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ہندوئوں پر زور دیا ہے کہ وہ دشمنوں کے خلاف استعمال کرنے کیلئے ہتھیار اپنے ساتھ رکھیں ۔ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جوہندو انتہاپسند تنظیم سنگھ پریوار کی بدنام زمانہ شخصیت کی شہرت رکھتی ہیں ، کرناٹک کے علاقے شیوموگا میںہندو جاگرانا ویدیکے کے سائوتھ ریجن کے سالانہ کنونشن سے خطاب …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 10برس کے دوران 418مرتبہ انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں، رپورٹ میں انکشاف
سرینگر26 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںگزشتہ 10برس کے دوران مجموعی طورپر 418مرتبہ انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئی ہیں۔ Internetshutdowns.in کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں4اگست 2019کی شام کوسب سے طویل عرصے کیلئے انٹرنیٹ سروسز کو552 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھاجب مودی حکومت نے اگلے دن مقبوضہ کشمیر کو دفعہ …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 2 سے 9جنوری تک” ہفتہ حق خود ارادیت“منایا جائے گا: عالمی تحریک بیداری
لندن 26 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی تحریک بیداری جموں وکشمیر کے زیر اہتمام 2 سے 9جنوری تک” ہفتہ حق خود ارادیت“ منایا جائے گا۔ عالمی تحریک بیداری جموں وکشمیر کے چیئرمین راجہ اعجاز شائق نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداد کی مناسبت سے برطانیہ، یورپ، پاکستان …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کا اجلاس
اسلام آباد 26 دسمبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کا ایک اہم اجلاس کنوینر محمود احمد ساگرکی صدارت میں اسلام آباد میںمنعقد ہوا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سینئرحریت رہنما غلام محمد صفی،شمیم شال اور فورم کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدلمتین نے ان کے حالیہ دورہ ترکیہ کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔بھارت بین الاقوامی قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کررہا ہے: حریت رہنما
سرینگر26 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجی افسر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کرنے والا ملک ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمانعیم احمد خان، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور جموں و کشمیر …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اقلیتیں خطرے میں، اتراکھنڈ میں ہندوتوا غنڈوں کا عیسائی پادریوں پر حملہ
دہرادون 26 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں مسیحی برادری کی طرف سے پادریوں کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کرنے پر ہندوتوا کے کارکنوں نے اقلیتی برادری کے ارکان پر حملہ کردیا۔ ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ہندوتوا کارکنوں نے یہ حملہ عیسائی پادریوں پر تبدیلی مذہب میں ملوث ہونے کا الزام لگانے کے بعد کیا ۔واقعے کی اطلاع علاقے کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ …
تفصیل۔۔۔