Daily Archives: 1 دسمبر, 2022

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت کا کشمیری پنڈتوں کیلئے نا م نہاد اسمبلی میں دو سیٹیں مختص کرنے کا منصوبہ

سری نگر 01 دسمبر (کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی نام نہاد اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں کیلئے دو سیٹیں مختص کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے مودی حکومت اس مقصد کیلئے قانون میں تبدیلی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مقرر کردہ حد بندی کمیشن نے بھی کشمیری پنڈتوں کیلئے اسمبلی …

تفصیل۔۔۔

رام بن :نوجوان کو پراسرارحالت میں مردہ پایاگیا

جموں 01 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے ضلع رام بن میں آج ایک 25 سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بانیہال چنجلو کے رہائشی نوجوان رئیس احمد کو ضلع کے کے علاقے گنڈ ایڈالٹوٹ میں کرایہ کے گھر میں مردہ پایا گیا۔متوفی پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔ افسر نے بتایا کہ …

تفصیل۔۔۔

ٹیکساس : کانفرنس کے مقرین کا مسئلہ کشمیر کو کشمیریو ں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور

ٹیکساس یکم دسمبر (کے ایم ایس ) امریکی ریاست ٹیکساس کی نمائندہ اور کانگریس کی خاتون رکن میزہ ٹیری(Terry Meeza) نے تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ میزہ ٹیر ی ریاست ٹیکساس کے علاقےFrisco میں کشمیر گلوبل کونسل اورساﺅتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے زیراہتمام تنازعہ کشمیر کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے بین …

تفصیل۔۔۔

نئی دلی: سپریم کورٹ نے 24برس سے جیل میں قید دومسلمانوں کی ضمانت منظور کر لی

نئی دہلی01دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ چوبیس برس سے جیل میں قید دو مسلمانوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ محمدیعقوب اور اصغرقادر شیخ پر الزام ہے کہ وہ 1998ممبئی ریل دھماکوں کے گینگ کے اہم ارکان تھے۔ انہیںنچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے ممبئی ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا ۔ محمدیعقوب اور اصغرقادر شیخ کو قانونی مدد فراہم کرنے والی تنظیم ”جمعیت علمائے ہند …

تفصیل۔۔۔

بھارتی پولیس نے مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کو گرفتار کر لیا

سرینگر 01دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جموں وکشمیر مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے عبدالاحد پرہ کو ایک جھوٹے مقدمے میںبارہمولہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتار کیا۔ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت 2015میں میں درج …

تفصیل۔۔۔

کرناٹک میں مسلمان تاجروں کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیموں کی مہم جاری

بنگلورویکم دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان تاجروں کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیموں کی مہم مسلسل جاری ہے ۔ یہ تنظیمیںبندوﺅں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ کاروبارنہ کریں۔ شمالی کرناٹک کے ضلع کوپل میں یہ مسئلہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔ ضلع کے علاقے انجناوری میں مسلمانوں کی بہت سی دکانیں ہیں ۔ علاقے میں ایک تقریب کے دوان ہند و تنظیموں نے …

تفصیل۔۔۔

سرینگر:دارالخیر میر واعظ منزل کا آتشزدگی کے واقعے میں مکانات کی تباہی پردکھ کا اظہار

سرینگر01 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل نے اپنی اورتنظیم کے زیر حراست چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے سرینگر کے علاقوں نوہٹہ اور ہروان میں آتشزدگی کے واقعے میں دو رہائشی مکانات کی تباہی پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دارالخیر نے سرینگر میں ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا …

تفصیل۔۔۔

اگر گوڈی میڈیا کے خلاف جنگ نہ کی گئی تو مستقبل کے صحافی ”دلالی“ کریں گے، رویش کمار

نئی دہلی 01 دسمبر (کے ایم ایس)معروف بھارتی صحافی رویش کمارنے خبردار کیا ہے کہ اگر لوگ ”گودی میڈیا“ کی غلامی کے خلاف نہیں لڑیں گے تو مستقبل کے صحافیوں کو”دلالی“ کرنا پڑے گی۔ بی جے پی کی ہندو توا پالیسوں کے سخت ناقد رویش کمار معروف بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کی طرف سے این ڈی ٹی وی کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے بعد چینل سے مستعفی ہو …

تفصیل۔۔۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر عرضداشتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

نئی دلی یکم دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں قانون ساز اسمبلی اور لوک سبھا کی دوبارہ حلقہ بندیوں کیلئے حلقہ بندی کمیشن کی تشکیل کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف دائر عرضداشتوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ابھے ایس اوکا پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے سالیسٹر …

تفصیل۔۔۔

امریکی ماڈل اپرنا سنگھ نے بھارت کے شہر وارانسی کو خوفناک ترین شہر قرار دیدیا

نئی دلی یکم دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی نژادامریکی ماڈل اپرنا سنگھ نے بھارت کے شہر وارانسی کو خوفناک ترین شہر قرار دیا ہے اور ان اس تبصرے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیںشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماڈل اپرنا سنگھ نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو جس کا عنوان تھا ‘خوفناک ترین شہر: وارانسی، انڈیا’ ریکارڈ کر کے اپنے …

تفصیل۔۔۔