Daily Archives: 5 دسمبر, 2022

مقبوضہ کشمیر : میر واعظ عمر فاروق کی غیر قانونی نظربندی کو 40ماہ مکمل ہو گئے

سرینگر05دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کی جبری اور غیر قانونی نظر بندی کو 40ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ انہیں 4اگست 2019کو مودی حکومت کی طر ف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے ایک دن قبل سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا تھا …

تفصیل۔۔۔

رام پورضمنی انتخابات: مسلم ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے بھارتی پولیس کا تشدد

رامپور05دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں رامپور کی نشست پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کی پولنگ کے دوران پولیس نے مسلم ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے تشددکا نشانہ بنایااورانہیں ہراساں کیا۔ رامپور کی نشست پر پولنگ کے دوران ایک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مسلمان خاتون چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ کس طرح پولیس ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں …

تفصیل۔۔۔

سرینگر میں رواں موسم سرما کی سردترین رات

سرینگر05دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گزشتہ شب رواں موسم سرما کااب تک کاسب سے کم درجہ حرارت منفی 3.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ گزشتہ شب سرینگر کاکم سے کم درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جو کہ رواں موسم سرما کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک …

تفصیل۔۔۔

جنوبی کشمیر: بجلی کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

سرینگر05دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج آتشزدگی سے ایک گرڈ اسٹیشن کو جزوی طورپرنقصان پہنچاہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ ضلع میں قاضی گنڈ کے علاقے ہلر میں پیر پنجال سرنگ کے قریب واقع بجلی کے ایک گرڈ اسٹیشن کو آگ لگنے کے باعث جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ عہدیدار …

تفصیل۔۔۔

بھارت :مہاراشٹرا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

نئی دہلی 05دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے نالسوپرا میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک ہندو ہجوم نے ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پریشان کن ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 27سالہ شخص کو جس کی شناخت آدم خان کے نام سے ہوئی ہے ، چوری کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس سے …

تفصیل۔۔۔

بھارت قتل وغارت کے سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں8ویں نمبر پر: امریکی تحقیق

نئی دہلی 05دسمبر(کے ایم ایس)امریکہ میں ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارت2022-23میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت کے سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ ”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”نے جو بڑے پیمانے پر تشدد کے خطرے والے ممالک کی نشاندہی کرتا ہے ، اپنی نومبر کی رپورٹ میں کہاہے کہ 2022-2023میں بھارت میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت کا امکان ہے۔ امریکہ کے ہولوکاسٹ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر: ڈاکٹرفاروق عبداللہ دوبارہ نیشنل کانفرنس کے صدر منتخب

سرینگر 05دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈاکٹرفاروق عبداللہ آج سرینگر کے علاقے حضرت بل میں ایک تقریب کے دوران بلا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ ماہ پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔اس سے قبل ان کے بیٹے اور پارٹی رہنما عمر عبداللہ نے یہ ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا …

تفصیل۔۔۔

ڈی ایف پی کاانجینئرفاروق کو ان کی پہلی برسی پرشاندار خراج عقیدت

اسلام آباد05دسمبر(کے ایم ایس)جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی)کے قائم مقام چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے پارٹی کے سینئر رہنما انجینئر فاروق احمد خان کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈی ایف پی نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں جدوجہد آزادی میں مرحوم رہنما کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا …

تفصیل۔۔۔

قطر میں گرفتار بحریہ کے 8جاسوس اہلکاروں کی رہائی کے لئے بھارت کی سرتوڑ کوششیں

نئی دہلی05دسمبر(کے ایم ایس) جہاں سب کی نظریں قطر میں جاری فٹبال عالمی کپ پر لگی ہوئی ہیں،وہاں بھارت اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی بحریہ کے 8اہلکاروں کو کسی بھی قیمت پر چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ مودی حکومت نے انڈین سروس مین موومنٹ (IESM)کو متحرک کردیا ہے کہ وہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ …

تفصیل۔۔۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارت اورکشمیر سے متعلق جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم

سرینگر05دسمبر(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور کشمیر سے متعلق جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان کشمیریوں کے لئے امید کی ایک نئی کرن ہے اور اس سے کشمیر ی عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جنر ل عاصم منیر کے دوٹوک …

تفصیل۔۔۔