Daily Archives: 19 دسمبر, 2022

چین سے کشیدگی کے دوران بھارت نے بحری جنگی جہاز مورمو گائو بحری بیڑے میں شامل کردیا

نئی دلی 19دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی بحریہ نے چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بحری جنگی جہاز ‘آئی این ایس مورموگائو’کواپنے بحری بیڑے میں شامل کردیا ہے۔ یہ بحری جہاز جدید ترین سینسرز، ریڈار اور زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہونے کے علاوہ نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل جنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بحری جہاز میں جدید رڈار سسٹم …

تفصیل۔۔۔

دلی ہائی کورٹ نے پی ایف آئی کے سربراہ کی جیل سے گھر میں نظربند ی کی درخواست مسترد کر دی

نئی دلی 19دسمبر(کے ایم ایس) نئی دلی ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سربراہ ای ابو بکرکی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظر نئی دلی کی تہاڑ جیل سے گھر میں نظربند کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس سدھارتھ مردل اور رجنیش بھٹناگر پرمشتمل ڈویژنل بنچ نے آج پی ایف آئی کے 70سالہ علیل صدر ابو بکر کی گرتی ہوئی صحت کی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھاری سرمایہ کاری کے مودی حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ، محبوبہ مفتی

سرینگر19دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں گزشتہ پانچ برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں ہرسال کی گئی سرمایہ کاری کے حکومتی اعدادوشمار …

تفصیل۔۔۔

کانگریس رہنما کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ

نئی دہلی19دسمبر(کے ایم ایس)بھارت میںکانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں بے گناہ شہری …

تفصیل۔۔۔

چوہدری غلام عباس کوانکی 54ویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد19دسمبر(کے ایم ایس)تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کو ان کی 54ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 18دسمبر کوان کی برسی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور یہ تجدید عہد کیاگیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے تک قائد کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔کل جماعتی …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

سرینگر19دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضلع کے علاقے چکلو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ دریں اثناء جنوبی …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کر دی ہے: حریت رہنما

سرینگر19دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ فسطائی مودی حکومت نے سفاکانہ قوانین کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی معیشت کو تباہ اور یہاں کے لوگوں کی غلامی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ئوںبلال احمد صدیقی، غلام محمد خان سوپوری، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، …

تفصیل۔۔۔

ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں وقف بورڈ کے ذریعے درگاہوں، مساجد کا کنٹرول حاصل کر لیا

سرینگر19دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمودی حکومت نے تمام مذہبی مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کی سربراہی میں نو تشکیل شدہ وقف بورڈ کے ذریعے خانقاہوں اور مساجد کی تمام مقامی کمیٹیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا اور متنبہ کیا کہ کمیٹیوں کے ذریعے لئے گئے فیصلے قانون کے تحت قابل …

تفصیل۔۔۔

بھارت: مہاراشٹر میں نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری

ممبئی 19دسمبر (کے ایم ایس)ہندوتوا حکومت کے تحت بھارت تیزی سے نفسیاتی طور پر غیر متوازن معاشرہ بنتا جا رہا ہے جہاں ریاست مہاراشٹر میں آٹھ افراد نے ایک نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پالگھر میںملزموںنے لڑکی کو پہلے ایک غیر استعمال شدہ عمارت میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کو سمندر کے کنارے لے گئے جہاں انہوں نے …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی حکومت اپنے جھوٹے دعوے کاپرچارکرنے کے لیے پنڈتوں کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے: فاروق عبداللہ

جموں19دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوتوا پارٹی علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے جھوٹے دعوے کا پرچار کرنے کے لیے کشمیری پنڈتوں کو ”قربانی کا بکرا”بنا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ایک …

تفصیل۔۔۔